16-01-2025
Office Staff
کمٹہ - سرسی ہائی وے کا توسیعی کام اس وقت جس رفتار اور انداز سے چل رہا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کام اپنے مقررہ وقت پر پورا ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں ۔
ریاستی کانگریسی حکومت کو بر سر اقتدار آئے ہوئے 20 مہینون کا عرصہ ہورہا ہے، اس پس منظر میں پتہ چلا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
15-01-2025
Office Staff
کرناٹک میں حکمراں کانگریس پارٹی کی قیادت اور وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پارٹی کے ایم ایل ایز سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی طور پر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کریں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، ہائی کمان نے ایم ایل ایز کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں، اس پر عمل کریں۔ یہ پیغام کانگریس کی لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کی میٹنگ میں دیا گیا، جو پیر کی شام منعقد ہوئی تھی۔
کرناٹک میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں نے کانگریس پارٹی میں ہلچل مچادی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے حالیہ میٹنگ میں ایک بیان دیا جس نے پارٹی میں جاری بحران اور قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا دیا۔
کرناٹک کی سدارامیا حکومت کی وزیر لکشمی ہبا لکر آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ ان کی کار انو واکر سٹا درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ وزیر لکشمی ہبا لکر شدید زخمی ہوئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
16-01-2025
Office Staff
مرکزی حکومت نے آٹھویں پے کمیشن کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ اس اہم فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے، لیکن اس کا نفاذ اگلے سال یعنی 2026 سے ہوگا۔ اس وقت تک مرکزی ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہیں مل رہی ہیں۔ اب جلد ہی آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کی جائے گی اور اس کے بعد اس کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات شروع ہوں گے۔
پنجاب اور ہریانہ کے کسان کئی مہینوں سے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، مگر مرکزی حکومت ان کی باتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔ نہ ہی حکومت کا کوئی نمائندہ کسانوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی کسان اپنے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے عوام کے لیے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے، جس میں متعدد اہم سہولتوں کا وعدہ کیا گیا۔ پارٹی نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن کٹ فراہم کرے گی۔ اس سے قبل، کانگریس پارٹی نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے بھی مختلف اہم وعدے کیے ہیں۔
13-01-2025
IG Bhatkali
دبئی کے قریب شارجہ زید ۔روڈ پر واقع جے ایم آر گراؤنڈ میں منعقدہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل جان بروس بھٹکل پریئمیر لیگ ( بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ میں این سی ڈی اسمیشرس، ڈی وی ایس یونائیٹڈ ، ابوظبی رائیڈرس اور،رائسنگ اسٹار ٹیموں نے کھیلے گئے تین لیگ میچس میں سے دو ، دو میچ جیت کر سیمی فائنلس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے اور جدہ ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
جان اینڈ بروس بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دوسرے اتوار کو کھیلے گئے چار میچس میں ڈی وی ایس یونائیٹیڈ ، رائسنگ اسٹارس ، حنیف چارجرس اور فیب الیون چارجرس نے شاندار جیت درج کی۔
16-01-2025
IG Bhatkali
کئی مہینوں کے مذاکرات اور کشمکش کے بعد قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا اعلان قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کو کیا۔
جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 100 مزدوروں کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ اسٹلفونٹین شہر کے قریب بفیلفونٹین کی سونے کی کان میں پیش آیا، جہاں مزدور کئی ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ جب امدادی کوششیں کی گئیں تو معلوم ہوا کہ وہ بھوک اور پیاس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
15-01-2025
IG Bhatkali
سینئر صحافی جیوتی پُنوانی جن کا تعلق ممبئی سے ہے، ان کی رپورٹس اور تجزیے قومی اخبارات اور نیوز ویب سائٹس بشمول ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس، دی ہندو، دکن ہیرلڈ،وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں،جس میں وہ فرقہ واریت، انسانی حقوق اور میڈیا سے متعلق مسائل پر آواز اُٹھاتی رہی ہیں۔ ان کا تازہ مضمون انگریزی روزنامہ 'دکن ہیرلڈ' میں سنبھل مسجد کے جاری مسئلے پر شائع ہوا ہے،
معروف ہندوستانی تعمیراتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (L&T) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم کے حالیہ بیان نے کارپوریٹ دنیا، مزدوروں کے حقوق، اور انسانی صحت کے مسائل پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو عالمی سطح پر چین جیسی ترقی کرنی ہے تو ملازمین کو ہفتے میں 90 گھنٹے کام کرنے کا معمول اپنانا ہوگا۔
کرناٹک میں نکسل ازم کے خاتمے کے حکومتی دعوے نے ریاست میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ مغربی گھاٹ کے گھنے جنگلات میں کئی دہائیوں سے جاری نکسل تحریک، جو خوف اور بدامنی کی علامت رہی ہے، اب ایک نئے دور میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں چھ نکسلی کارکنان کی خودسپردگی کے واقعے کو حکومت نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے،