Fri, 14 Feb 2025 23:12:15
مرکز النوائط ابوظبی کی نئی انتظامیہ کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں اشرف علی مصباح کو ایک بار پھر صدر اور آفتاب ایم جے کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ یہ فیصلہ 13 فروری کو منعقدہ پہلی انتظامی نشست میں کیا گیا، جس میں 2025-2027 کی میعاد کے لیے دیگر عہدیداران کا بھی تقرر کیا گیا۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 18:03:09
مرڈیشورمسلم کمیونٹی ریاض کے زیرِ اہتمام منعقدہ نوائط کرکٹ لیگ 2025 میں بھٹکل مسلم جماعت ایسٹرن پروینس (بی ایم جے دمام) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی، جبکہ بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کو ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 17:24:48
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیربھٹکلی افراد پر مشتمل مرکز النوائط ابوظبی کے لئے حال ہی میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے موقع پر الیکشن کی کاروائی بھی انجام دی گئی اور 14 اراکین کا انتخاب کیا گیا ۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے سرگرم رکن جناب مُحیب اللہ سدی احمدا نے وہاٹس ایپ پیغام کے ذریعے دی ہے۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 11:56:21
حج 2025 کے موقع پر سعودی عرب نے ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جن کا براہ راست اثر ہندوستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پر پڑے گا۔ نئی تبدیلیوں کے مطابق، ان ممالک کے باشندوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اور اب انہیں صرف سنگل انٹری ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
View more
Thu, 30 Jan 2025 10:25:00
سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 9 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ اتوار دیر رات کو پیش آیا تھا۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 19:10:13
بی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں این سی ڈی اسمیشرز نے رائزنگ اسٹارس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل مقابلہ جیت لیا، جبکہ رائزنگ اسٹارس کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 12:16:59
تحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک مالیاتی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتائج نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ گزشتہ سال، سروے میں شامل 50.46 فیصد افراد نے اپنی کمائی سے زیادہ رقم خرچ کی تھی۔
View more
Sun, 26 Jan 2025 02:58:38
دبئی میں جاری جان اینڈ بروس بھٹکل پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ (بی پی ایل) کا فائنل مقابلہ آج اتوار شام کو کھیلا جائے گا جس کے لئے الراس سے کرکٹ گراونڈ جانے کے لئے بی پی ایل انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے خصوصی سواریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy