
پتور ، 29/ اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے پرلمپاڈی علاقے میں آج صبح کے وقت پیش آئے جنگلی ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت جنگلی ہاتھی نے حملہ کیا مہلوک خاتون ربر فارم میں ربر جمع کرنے کے کام میں مشغول تھی ۔ ہاتھی نے اتنا زبردست حملہ کیا کہ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والا ہاتھی جھنڈ میں نہیں تھا بلکہ وہ تنہا ہی اس طرف آ نکلا تھا ۔