Fri, 21 Mar 2025 18:45:56
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے کاسرکوڈ میں مجوزہ بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف شدید احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے 24 ماہی گیروں کو 24 دنوں کے بعد کاروار سیشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ جیل سے رہائی کے بعد جب یہ ماہی گیر کاسرکوڈ-ٹونکا پہنچے تو سینکڑوں دیہاتیوں نے پٹاخے پھوڑ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور جشن منایا۔
View more
Fri, 21 Mar 2025 15:00:40
ہبلی الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی لیمیٹڈ (ہیسکام) کو بھٹکل سے ہر ماہ تقریباً دس کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے، جو پورے ضلع میں سب سے زیادہ ہے۔ ایسے میں اگر ایک گھنٹے کے لیے بھی بجلی بند ہو جائے تو کمپنی کو تقریباً دس لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 20:37:34
ہیسکام ہونّاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ 22 مارچ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل تعلقہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ یہ بندش 110 کے وی سرسی-کمٹہ ٹرانسمیشن لائن میں بیٹری چارجر اور بیٹری سیٹ کی تبدیلی کے کام کی وجہ سے ہوگی۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 19:48:16
بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب ائیکری ارشاد عرف ڈاٹا ارشاد، جو دوران سفر فلائٹ میں ہی انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین آج بعد نماز تراویح مسقط کے آل آمرت قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم کا جسد خاکی فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسقط اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں تمام قانونی اور دستاویزی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 15:42:53
گزشتہ سال اپریل میں شہر کے رنگین کٹّے میں واقع ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی کا دروازہ توڑنے کے بعد اندر گھس کر لاکر سمیت لاکھوں روپوں کی ڈکیتی انجام دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 15:38:54
غیر قانونی طور پر جنگل میں گھس کر صندل کے درخت کاٹنے کے موقع چھاپہ ماری کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران نے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 15:33:28
کمٹہ میں ٹیمپو سروس میں کلینر کی خدمات انجام دینے والا ایک نوجوان اچانک ٹمیپو اسٹینڈ سے غائب ہوگیا جس کی شناخت منجو ناتھ مادیوا نائک (31 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy