ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں انسانیت کا قتل: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں بھٹکل میں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی کا خاموش کینڈل مارچ

کشمیر میں انسانیت کا قتل: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں بھٹکل میں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی کا خاموش کینڈل مارچ

Wed, 23 Apr 2025 22:34:38    S O News
کشمیر میں انسانیت کا قتل: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں بھٹکل میں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی کا خاموش کینڈل مارچ

بھٹکل، 23 اپریل (ایس او نیوز): جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کی ملک بھر میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ساحلی کرناٹک کے شہر بھٹکل میں دو اہم سیاسی جماعتوں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے خاموش کینڈل مارچ نکال کر نہ صرف واقعے کی سخت مذمت کی بلکہ جاں بحق افراد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

شام 7:30 بجے بی جے پی کی جانب سے سرکیوٹ ہاؤس سے شمس الدین سرکل تک ایک خاموش کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر شرکاء نے جاں بحق افراد کی تصاویر پر پھول چڑھائے اور ان کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

candle-march-sdpi-bhatkal

اسی شب تقریباً 8:30 بجے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان سلطانی مسجد کے باہر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں موم بتیاں لے کر شمس الدین سرکل تک خاموش مارچ کیا۔ سرکل پر پہنچنے کے بعد مختصر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر توفیق بیری نے کہا:

"جموں و کشمیر ہندوستان کا سر ہے۔ پہلگام میں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے، وہ کسی ایک مذہب یا قوم پر نہیں بلکہ براہِ راست انسانیت پر حملہ ہے۔ ایسے مواقع پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف محاذ قائم کرنا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وہ صرف انسانیت کا دشمن ہوتا ہے۔ توفیق بیری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

Click here for report in English


Share: