ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوجنیا مرڈر کیس : کیا سی بی آئی نے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ؟

سوجنیا مرڈر کیس : کیا سی بی آئی نے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ؟

Tue, 29 Apr 2025 20:26:30    S O News

بینگلورو ، 29/ اپریل (ایس او نیوز) بیلتنگڈی تعلقہ کی ایک طالبہ کے ساتھ سال 2017 دھرمستھلا میں ہوئے ریپ اینڈ مرڈ کا معاملے پیچیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔
    
اس ہائی پروفائل ریپ اینڈ مرڈ کیس کے تعلق سے وقفے وقفے سے نت نئے پہلو سامنے آتے رہتے ہیں ، لیکن قتل اور عصمت کا معمہ حل ہوتا نظر نہیں آتا ۔
    
سوجنیا ریپ اینڈ مرڈر کے بارے میں 'دی -فائل۔ان' نے آر ٹی آئی کے ذریعے جو دستاویزات حاصل کیے ہیں اس سے ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں جو سفارشات حکومت کو پیش کی تھیں اس میں سوجنیا کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر آدم عثمان اور ڈاکٹر این رشمی کے خلاف کٹھن تادیبی کارروائی کی سفارش بھی شامل ہے ۔ مگر آر ٹی آئی عرضی کے جواب میں محکمہ داخلی انتظامیہ نے جو دستاویزات فراہم کیے ہیں اس میں سی بی آئی کا وہ مراسلہ منسلک نہیں ہے ۔ اور اس سفارش پر مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی کسی بھی قسم کی کارروائی کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ 
    
سوجنیا مرڈر معاملے کے ملزمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جد و جہد کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلی انتظامیہ کا یہ رویہ کئی شبہات کو جنم دے رہا ہے اور اس معاملے کی پیچیدگی اور اسرار میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔


Share: