Thu, 20 Mar 2025 11:02:58
اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں کے شہریوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 12:21:16
رمضان المبارک کے دوران غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کو توڑتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 404 سے زائد شہری شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 10:47:45
وہ لمحہ آ پہنچا جس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ ہند نژاد خلا باز سنیتا ولیمز اپنے ساتھی خلا باز بچ ولمور کے ہمراہ زمین سے 400 کلومیٹر دور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو چکی ہیں۔ جب آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے، امکان ہے کہ وہ زمین پر بحفاظت پہنچ چکی ہوں گی۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 13:57:52
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 130 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 12:41:32
امریکہ میں طوفان نے شدید تباہی مچا دی ہے، کچھ علاقوں میں اس کی شدت جان لیوا اور انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ ہفتے کے روز مسیسیپی ویلی اور ڈیپ ساؤتھ میں تیز ہواؤں کے جھکڑوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مسوری، ارکنساس، ٹیکساس اور اوکلاہوما شامل ہیں۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 11:10:21
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں مزید 60 مسافر بازیاب ہو گئے اور بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئے۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 09:59:57
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد 500 مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک جبکہ 155 یرغمالی مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 17:57:45
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، منگل کے روز بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:42:47
بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے سابق گورنر مارک کارنی کو کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ وہ جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے جنہوں نے اس سال کے شروع میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 59 سالہ کارنی نے ارکان کے 86 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy