Sat, 22 Mar 2025 13:33:04
حسن نواز (ناٹ آؤٹ 105) کی طوفانی سنچری اور کپتان آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 51) کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 11:42:22
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن کا آغاز ہفتے کو ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ اس میچ میں کے کے آر کی کوشش ہوگی کہ وہ آر سی بی کے خلاف فتح کے ساتھ اپنے سیزن کا آغاز کرے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:51:24
وانواتو کے وزیر اعظم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی کے پاسپورٹ کی منظوری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ للت مودی مختلف ہندوستانی ایجنسیوں کی تفتیش کے دائرے میں ہیں، جن میں فاریکس قوانین کی خلاف ورزیوں اور ۲۰۰۹ء کے آئی پی ایل کے دوران ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ساتھ ۴۲۵؍ کروڑ روپے کے ٹی وی حقوق کے معاہدے جیسے الزامات شامل ہیں۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 09:56:08
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہندوستان نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی، ایک اور یادگار لمحہ کرکٹ تاریخ میں رقم کر دیا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:17:42
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر للت مودی نے وانوآتو کی شہریت اختیار کر لی ہے۔ ان کے قانونی مشیر محبوب عبدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مودی نے ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کرنے کے تمام رسمی مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Thu, 06 Mar 2025 10:21:37
چیمپئنز ٹرافی 2025‘ کو آج دوسرا فائنلسٹ بھی مل گیا۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں رنز کی برسات ہوئی، لیکن آخر کار نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے ہندوستان کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔
View more
Thu, 06 Mar 2025 10:11:33
3 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ لیبرون جیمس این بی اے کی تاریخ میں 50 ہزار کریئر پوائنٹس بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 40 سالہ لاس اینجلس لیکرس اسٹار نے منگل کے روز نیو اورلینز پیلیکنز کے خلاف این بی اے کے باقاعدہ سیزن گیم کے دوران تھری پوائنٹر اسکور کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 10:57:44
وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے منگل کو چیمپئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ کنگارو ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوور میں 264 رنز بنائے، جس کے جواب میں ہندوستان نے 48.1 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
View more