Tue, 22 Apr 2025 13:20:14
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف پیر کے روز بیلاری میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے قانون کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 21 Apr 2025 18:31:10
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت ذات پات مردم شماری رپورٹ کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر ان کی ترقی کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے، اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
View more
Mon, 21 Apr 2025 18:05:55
کرناٹک پولیس کے سبکدوش ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) و انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اوم پرکاش کو اتوار کی دوپہر شہر کے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو ان کی لاش خون میں لت پت حالت میں گھر سے ملی، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سینٹ جانس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
View more
Mon, 21 Apr 2025 17:42:24
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت صرف مسلمانوں یا پسماندہ طبقات ہی نہیں بلکہ تمام طبقات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سماجی، معاشی اور تعلیمی میدان میں ریاست کے تمام غریب طبقات کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 17:05:28
کرناٹک کی سیاست میں ذات پات کا جادو کوئی نیا کھیل نہیں، لیکن جب بھی یہ مسئلہ دوبارہ منظرِ عام پر آتا ہے تو اس کے ساتھ کئی تلخ حقائق، فریب انگیز دعوے، نئی امیدیں اور گہرے خدشات بھی جنم لیتے ہیں۔ 2023 کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی فضا نے یہ سوال ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے کہ آیا ریاست واقعی مساوات، انصاف اور شراکت داری کی سمت گامزن ہے، یا اقتدار اب بھی مخصوص طبقات کے قلعے میں محصور ہے؟
View more
Wed, 16 Apr 2025 19:31:55
نیشنل فشرمین ایسو سی ایشن کرناٹکا کے ایک وفد نے ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ہوناور کے ٹونکا میں مجوزہ تجاتی بندرگاہ کی تعمیر، متعلقہ بندرگاہ سے رابطے کے لئے 5 کلو میٹر لمبی فور لین سڑک اور ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کو رد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 19:43:59
ہاؤزنگ، وقف اور اقلیتی بہبود کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا ہے کہ سلم ڈیولپمنٹ بورڈ جڑواں شہروں ہبلی اور دھارواڑ میں 1300 مکانات تعمیر کر رہا ہے، جن میں سے 1008 مکانات مئی کے پہلے ہفتے میں مستحقین کے حوالے کیے جائیں گے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 18:48:31
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ وزیر محنت سنتوش لاڈ کے ساتھ ہوم اور لیبر محکموں کی ایک مشترکہ میٹنگ کریں گے تاکہ ان اقدامات پر غور کیا جا سکے جو دیگر ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں کی جانب سے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تعلق سے کیے جا سکتے ہیں۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 11:21:49
کرناٹک میں ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق کمیشن کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ریاست میں مسلمانوں کی آبادی 18.08 فیصد درج کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کمیشن نے اپنی سفارش میں مسلمانوں کے لیے 8 فیصد ریزرویشن مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy