Sun, 30 Mar 2025 16:39:20
بھٹکل بندر روڈ پر واقع عیدگاہ میدان میں نماز عید الفطر صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل، صبح 6:40 بجے جامع مسجد سے عیدگاہ کے لیے ایک پیدل جلوس روانہ ہوگا، جو چوک بازار، محمد علی روڈ، مین روڈ، اولڈ بس اسٹینڈ سے گزر کر نیشنل ہائی وے پر نور مسجد کراس سے عیدگاہ میں داخل ہوگا۔ نماز عید کی امامت مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کریں گے
View more
Sun, 30 Mar 2025 13:42:11
مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی کے زیر نگرانی شعبہ دعوت و تبلیغ کے ذیل میں ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ مبارک کی مناسبت سے دعوت تبلیغ کا فریضہ انجام دینے کی کوشش کی گئی چنانچہ 9 مارچ بروز اتوار سے 19 مارچ تک نوجوان طلبہ خاص طور پر عصری علوم سے وابستہ طلبہ کی تربیت کے غرض سے بنام "تفسیر سورۃ الکہف" کلاسز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو مکمل سورۃ الکہف کی تفسیر سے روشناس کروایا گیا
View more
Sun, 30 Mar 2025 02:09:25
سعودی عرب میں چاند دیکھے جانے کی اطلاعات کے بعد دبئی سمیت اکثر خلیجی ممالک میں اتوار، 30 مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Mar 2025 00:29:23
عید الفطر، یوگادی تہوار اور تیر ھبّا کے پیش نظر بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سنیچر کو ایک امن اجلاس (پیس میٹنگ) منعقد کیا گیا، جس کی صدارت انچارج اسسٹنٹ کمشنر دیویا رانی نے کی۔ اجلاس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں، پولیس افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
View more
Sat, 29 Mar 2025 17:44:37
بھٹکل کے پُررونق رمضان بازار کی رونق اور یہاں کے مثالی بھائی چارے کو قریب سے دیکھنے کے لیے کاروار سے ضلع اُتر کنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مسٹر ایم. نارائن نے جمعہ دیر شب بھٹکل کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے بازار میں لگے اسٹالز، خریداری میں مصروف عوام اور یہاں کے جوش و خروش کا جائزہ لیا۔
View more
Sat, 29 Mar 2025 15:09:18
ریاستی حکومت نے 2000 نئی بسوں کی خریداری کے لیے 130 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور مجرائی، رام لنگا ریڈی نے کہا کہ شمال مغربی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NWKRTC) کے لیے اگلے چار ماہ میں 300 نئی بسیں خریدی جائیں گی۔
View more
Fri, 28 Mar 2025 15:37:12
بھٹکل میں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر شہر اور اطراف کی تمام جمعہ مساجد میں مسلمانوں نے اپنے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی، جس سے حکومت کے متنازعہ بل کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
View more
Fri, 28 Mar 2025 01:22:19
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے کُل ہند سطح پر تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آج جمعة الوداع کے موقع پر اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کراپنا احتجاج درج کرائیں۔
View more
Fri, 28 Mar 2025 00:19:36
کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے تحت چلنے والے مسابقتی امتحانات کے ٹریننگ سینٹر کی جانب سے آئی اے ایس اور کے اے ایس کے امتحانات کی تیاری کے لیے 50 دنوں کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے، یہ کیمپ میسور کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا جائے گا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy