ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں پک اپ الٹنے سے ہوئی ڈرائیور کی موت

پتور میں پک اپ الٹنے سے ہوئی ڈرائیور کی موت

Thu, 12 Feb 2026 11:57:41    S O News
پتور میں پک اپ الٹنے سے ہوئی ڈرائیور کی موت

پتور ، 12 / فروری (ایس او نیوز) ٹیکارا گاوں میں کناراجے کے مقام پر ایک پک اپ الٹنے کی وجہ سے موقع پر ہی ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے پک اپ میں سینٹرنگ کا سامان لاد کر لے جایا جا رہا تھا ۔ پک اپ بے قابو ہو کر اوپری سڑک سے الٹ کر نچلی سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور ہیمچندرا (32 سال) بری طرح زخمی ہوگیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ پک اپ میں موجود عمر ابّا (51 سال) نامی دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
    
پتور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: