ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ڈی وائی ایس پی مہیش کا ہوا تبادلہ - گریش بی ہونگے نئے ڈی وائی ایس پی

بھٹکل ڈی وائی ایس پی مہیش کا ہوا تبادلہ - گریش بی ہونگے نئے ڈی وائی ایس پی

Thu, 12 Feb 2026 12:28:34    S O News
Dysp Mahesh Bhatkal


بھٹکل،  12 / فروری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر تعینات ڈی وائی ایس پی (سوِل) افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ 
    
جن پولیس افسران کا تبادلہ ہوا ہے ان میں بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے مہیش ایم کے کا نام بھی شامل ہے ۔ انہیں محکمہ سی آئی ڈی میں بھیج دیا گیا ہے ۔ 
    
اسی حکم نامے کے مطابق  فی الحال کرناٹکا لوک آیوکتہ میں  خدمات انجام دے رہے گریش بی کو اب بھٹکل کے نئے ڈی وائی ایس پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ 


Share: