ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : پستول دکھا کر دھمکانے والا نوجوان گرفتار

پتور : پستول دکھا کر دھمکانے والا نوجوان گرفتار

Thu, 05 Mar 2026 17:41:26    S O News

پتور 5 / مارچ (ایس او نیوز) شہر کے ریلائنس مال کے قریب ایک کار ڈرائیور کو پستول دکھانے اور گولی چلانے کی دھمکی دینے کے معاملے میں پتور ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کیمنجے گاوں کے رہنے والے عبدالحکیم (42 سال) کی شکایت پر گرفتار شدہ نوجوان کا نام محمد شفیق ہے ۔ 2 مارچ کو دوپہر کے وقت یہ معاملہ اس وقت پیش آیا تھا جب عبدالحکیم  پتور سے کورنڈک کی طرف جا رہے تھے تو ریلائنس مال کے قریب ایک اجنبی شخص نے ان کی کار کا راستہ روکا اور عبدالحکیم کو پستول دکھا کر گولی چلانے کی کوشش کی ۔ جب حکیم اور وہاں پر موجود دیگر لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم اپنی موٹر بائک پر موقع پر سے فرار ہو گیا ۔

اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم شفیق کا پتہ لگایا اور اسے تحویل میں لے لیا ۔ پولیس جانچ کر رہی ہے کہ ملزم نے پستول کہاں سے حاصل کی اور شکایت کنندہ کو پستول دکھانے کی وجہ کیا تھی ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ 


Share: