بھٹکل،14/ فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے منعقدہ کراس کنٹری دوڑ میں گرو سدھیندرا کالج کی طالبہ اشیتا نائک یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔
بھٹکل کے وینکٹیش نائک اور بھارتی نائک کی بیٹی اشیتا نائک نے منگلورو یونیورسٹی میں منعقدہ انٹر یونیورسٹی مقابلے میں ساوتھ ژون کی نمائندگی کی تھی۔
بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی انتظامیہ کمیٹی، کالج کے پرنسپال، اساتذہ، پی ای انسٹرکٹر اور عملے نے طالبہ اشیتا اوراس کے والدین کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔