ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مہا شیوراتری کے موقع پر رنجن گیس ایجنسی کے تحت مرڈیشور تک پدیاترا

بھٹکل : مہا شیوراتری کے موقع پر رنجن گیس ایجنسی کے تحت مرڈیشور تک پدیاترا

Wed, 11 Feb 2026 17:52:42    S O News
بھٹکل : مہا شیوراتری کے موقع پر رنجن گیس ایجنسی کے تحت مرڈیشور تک پدیاترا

بھٹکل 11 / فروری (ایس او نیوز) مہاشیوراتری کے موقع پر امسال بھی بھٹکل کی رنجن انڈین گیس ایجنسی کے تحت مرڈیشور کے مندر تک پدیاترا ہوگی ۔

     اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنجن گیس ایجنسی کی مالک شیوانی شانتا رام نے بتایا کہ 15 سال قبل ابتدا میں محض چند لوگوں کے ساتھ شیوراتری کے موقع پر شروع کی گئی پدیاترا ہر سال باقاعدگی سے جاری ہے اور اس میں اب ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے 15 فروری کی صبح 4 بجے جولیشور مندر سے یہ پدیاترا شروع ہوگی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افرد کی شرکت متوقع ہے ۔ 

اس ضمن میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔ محکمہ پولیس، محکمہ صحت اور دیگر تنظمیوں اور اداروں کی طرف سے مکمل تعاون حاصل رہے گا ۔ پدیاترا میں شریک افراد مرڈیشورپہنچ کر مندر میں پوجا پاٹ کریں گے اور پھر وہاں سے ان کی واپسی کے لئے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انچارج وزیر نے بھی اس پدیاترا کے لئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ 


Share: