ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں آتشزدگی؛ ہیلیم گیس کے اخراج سے دکان خاکستر

مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں آتشزدگی؛ ہیلیم گیس کے اخراج سے دکان خاکستر

Sat, 14 Feb 2026 17:31:31    S O News
مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں آتشزدگی؛ ہیلیم گیس کے اخراج سے دکان خاکستر

منگلورو، 14 فروری (ایس او نیوز)   مینگلور سے تقریباً 60 کلو میٹر دور ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی تعلقہ کے ہیراجے کمپلیکس میں ہفتہ کی صبح پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

heraje-complex-fire-1

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کے اے ایف کریئیٹو نامی دکان میں پیش آیا، جہاں ہیلیم گیس سے بھرے غباروں سے گیس کے اخراج کے باعث آگ بھڑکنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد دکان کے اندر موجود تمام سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی۔ مقامی افراد نے بھی آگ پر قابو پانے میں عملے کی مدد کی۔

حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

Click here for report in English


Share: