Sun, 13 Apr 2025 10:40:31
محکمہ موسمیات کے تازہ بیان کے مطابق 12 اپریل سے 18 اپریل کے دوران ساحلی کرناٹکا سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مختلف مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 10 Apr 2025 11:28:07
بھٹکل نوائط کالونی میں واقع تنظیم ملیہ مسجد کی تجدید و توسیع شدہ عظیم الشان عمارت کا افتتاح 10 اپریل کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔ جدید طرزِ تعمیر اور دلکش فنِ کاری کی حامل یہ مسجد دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ اس کی کشادہ فضا اور خوبصورت بناوٹ نہ صرف آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے بلکہ روح کو بھی سکون بخشتی ہے۔ ایک وقت میں دس ہزار نمازیوں کے لیے گنجائش کی بنا پر اسے ریاست کرناٹک کی دو
View more
Wed, 09 Apr 2025 19:58:00
پی یو سی سال دوم کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اگر آپ امتحان نمبر 1 میں ناکام ہوگئے ہیں یا اپنے نمبرات میں بہتری لا کر بہتر نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پی یو سی کے دوسرے یا تیسرے مرحلے کے امتحان میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 09 Apr 2025 12:15:30
کرناٹک ایگزامینیشن اینڈ ایویلوایشن بورڈ نے منگل کے روز پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ ریاست بھر میں 6 لاکھ 37 ہزار 805 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 4 لاکھ 68 ہزار 439 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، یوں مجموعی کامیابی کا تناسب 73.45 فیصد رہا۔
View more
Wed, 09 Apr 2025 11:27:21
تعلیمی سال 2024-25 کے پی یو سی سال دوم کے نتائج کا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ مرحلہ اول کے امتحانات میں مجموعی طور پر 73.45 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس سال کل 6 لاکھ 37 ہزار 805 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 4 لاکھ 68 ہزار 439 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 19:46:33
وقف ترمیمی بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظوری ملنے کے بعد جائینٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ نے اس پر غور و خوض کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ یہ اجلاس 4 اپریل کی شب قائد ملت ہال، نیا محلہ گلبرگہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جائینٹ ایکشن کمیٹی کے صدر جناب منا دھارواڑ نے انجام دی۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 19:34:37
کرناٹک کی فضائیں ایک بار پھر بےچین ہیں ۔چکمگلور کی بابا بڈھن گری پہاڑیوں میں صدیوں سے ایستادہ بابا بڈھن گری (دادا پہاڑ) درگاہ صرف ایک مذہبی مقام نہیں، بلکہ صوفی روایت، مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی عظیم علامت ہے۔ مگر آج یہ درگاہ نہ صرف عقیدت کا مرکز ہے، بلکہ سیاسی تناؤ، فرقہ وارانہ دباؤ اور ووٹ بینک کی کشمکش میں ایک "میدانِ جنگ" بن چکی ہے۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 14:27:05
کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ایک تیز رفتار وین شدید طور پر جا ٹکرائی جس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا اور لوگوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy