Sun, 18 May 2025 13:01:37
شہر کے سنتی بستواڑ علاقے کی مسجد میں رات کی تاریکی میں شرپسند عناصر کے ذریعے قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد بیلگام میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ تاہم، مقامی مسلم نوجوانوں نے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحول کو پرامن رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
View more
Thu, 15 May 2025 12:45:46
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ودھان سودھا میں منعقدہ ریاستی سطح کی دشا کمیٹی میٹنگ میں مرکز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے مرکز کی جانب سے ریاست کو منظور شدہ 22,758 کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے صرف 18,561 کروڑ روپے ہی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 4,195 کروڑ روپے کی ادائیگی اب تک زیر التواء ہے۔
View more
Wed, 14 May 2025 19:57:47
بنگلور وکے کئی علاقوں میں منگل کی شام شدید آندھی، ژالہ باری اور بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔
View more
Tue, 13 May 2025 12:37:50
بیلگام تعلقہ کے سانتی بستو واڈ گاؤں میں زیر تعمیر مسجد کی نچلی منزل میں رکھے گئے قرآنِ کریم اور دو حدیث کی کتابوں کو نامعلوم شرپسندوں نے چُرا کر قریبی کھیت میں لے جا کر نذرِ آتش کر دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے خلاف پیر کی شام ہزاروں مسلمانوں نے رانی چنمّا سرکل پر جمع ہو کر زبردست احتجاج کیا اور فوری طور پر مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 12 May 2025 21:17:07
سرکاری آئل کمپنی سے ریٹائر ہونے والا ایک 60 سالہ شخص سرمایہ کاری کے نام پر سائبر فراڈ کا شکار ہوگیا اور اپنی زندگی بھر کی کمائی کی پونجی ایک کروڑ روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
View more
Sun, 11 May 2025 18:52:33
ہبلی-شولاپور قومی شاہراہ پر دن بہ دن بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس شاہراہ کو فور لین ہائی وے میں تبدیل کیا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس منصوبے پر جلد پیش رفت متوقع ہے، کیونکہ مرکزی وزیر برائے شاہراہ نتن گڈکری نے اس پروجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 10 May 2025 12:58:28
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے تناظر میں ریاست کرناٹک میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے حساس مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور پولیس و دیگر حفاظتی اداروں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 10 May 2025 11:43:39
ہاویری کے قریب پونہ - بینگلورو نیشنل ہائی 48 پر واقع موٹیبنور گرام میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
View more
Sat, 10 May 2025 11:05:55
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی طرف سے "آپریشن سندور" کے نام سے جو فوجی کارروائی کے فوراً بعد اس کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے ویومیکا سنگھ اور صوفیہ قریشی نامی دو خواتین فوجی افسران کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy