Sun, 02 Mar 2025 10:44:52
50 سے زائد کتابوں کے مصنف، ممتاز ماہر لسانیات اور مترجم ماہر منصور نے کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے دیے گئے خصوصی ایوارڈ اور 10 ہزار روپے کے چیک کو واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔ حال ہی میں کے ایم ڈی سی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کرناٹک اردو اکیڈمی نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا تھا، جو 10 ہزار روپے نقد، ایک مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پر مشتمل تھا۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 11:23:50
ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے سینئر وکیل اور سرگرم رکن ایڈوکیٹ بی ٹی وینکٹیش اور اے پی سی آر کی نائب صدر و انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ اکھیلا ودیاسندرا نے الزام لگایا کہ کاسرکوڈ بندرگاہ تنازعہ کے سلسلے میں ٹونکا کے ماہی گیروں پر مسلسل پولیس زیادتیاں کی جا رہی ہیں اور اسے روکنا ضروری ہے۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:46:47
کرناٹک کے چکبالا پور ضلع میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ ریاستی محکمۂ حیوانات و مویشی پروری نے وراداہلّی گاؤں کے ایک پولٹری فارم میں ایچ 5 این 1 وائرس کی تصدیق کے بعد 350 مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:18:23
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا 7 مارچ 2025 کو ریاستی بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔ یہ ان کا 16واں بجٹ ہوگا، کیونکہ وہ وزیر مالیات کا قلمدان بھی رکھتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، اس بجٹ سے بھی تمام طبقات، بالخصوص اقلیتوں کو بے حد امیدیں وابستہ ہیں۔ مگر اس مرتبہ بجٹ کی تیاری کے دوران کچھ ایسے عوامل سامنے آئے ہیں، جنہوں نے مسلمانوں میں بے چینی اور مایوسی کی فضا پیدا کر دی ہے۔
View more
Thu, 27 Feb 2025 13:45:02
وزارت بجلی کے ایک سرکاری بیان کے مطابق، کرناٹک حکومت نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ اس کی فلیگ شپ گرہا جیوتی اسکیم کے تحت سبسڈی بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں (ESCOMS) کو پیشگی دی جا رہی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صارفین سے کسی بھی قسم کی رقم وصول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
View more
Tue, 25 Feb 2025 18:33:51
ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا نے وضاحت کی ہے کہ حجاب کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ امتحانات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جائے گا۔
View more
Mon, 24 Feb 2025 19:59:50
کرناٹک میں اگلے ہفتے سے پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں، ایسے میں ریاست کے وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا کے تازہ بیان نے مسلم طالبات میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ وزیر نے واضح کیا ہے کہ امتحانی مراکز میں طالبات کو حجاب پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس پر مختلف حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 24 Feb 2025 10:56:33
کرناٹک کے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر انچ کے پاٹل نے بیلگاوی میں KSRTC بس کنڈکٹر پر مراٹھی میں بات نہ کرنے کے الزام میں ہونے والے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اس طرح کے واقعات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور بدامنی کو جنم دیتے ہیں"۔
View more
Mon, 24 Feb 2025 10:30:37
کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے کرناٹک اسٹیٹ دیہی ترقی اور پنچایت راج یونیورسٹیز (ترمیمی) بل، 2024 کو ریاستی حکومت کو واپس بھیجتے ہوئے اسے واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ اس بل کے تحت گورنر کو یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز نے حکومت اور راج بھون کے درمیان اختلافات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy