بنگلورو ، 2/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے متاثرین کی مدد اور معلومات کے تبادلے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق ان ممالک میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور کرناٹک کے متعدد باشندوں کے وہاں موجود ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ڈاکٹر کے این انورادھا، ڈپٹی کمشنر بنگلور دیہی ضلع نے ایک پریس اعلامیے میں کہا ہے کہ اگر بنگلور دیہی ضلع کا کوئی بھی فرد جنگ سے متاثرہ ممالک میں پھنس گیا ہو تو فوری طور پر ضلعی دفتر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے فون نمبر 080-28388005 پر رابطہ کرے۔
بیان میں مختلف ممالک کے کنٹرول روم نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد یا ان کے اہلِ خانہ براہِ راست رابطہ کر سکیں۔ متعلقہ نمبرز درج ذیل ہیں:
قطر:55647502-00974
بحرین:39418071-00973
اردن:770422276-00962
عمان: ٹول فری 80071234 | واٹس ایپ: 96898282270
عراق: 9647716511185(انگریزی و ہندی)، 964770444899(عربی)
کویت: 96565501946
فلسطین: 970592916418
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع سے رابطہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مذکورہ ہیلپ لائن سے استفادہ کریں۔

