ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کی تیاری تیز، 73 فیصد سے زائد میپنگ مکمل؛ ٹمکورو سرفہرست

کرناٹک میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کی تیاری تیز، 73 فیصد سے زائد میپنگ مکمل؛ ٹمکورو سرفہرست

Wed, 04 Mar 2026 11:45:32    S O News
کرناٹک میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کی تیاری تیز، 73 فیصد سے زائد میپنگ مکمل؛ ٹمکورو سرفہرست

بنگلورو ، 4/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)ریاست کرناٹک میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) اگلے مہینے سے شروع ہونے کا امکان ہے اور کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے اس سے متعلق کام شروع کردیا ہے۔ کل 5.57 کروڑ ووٹروں میں سے 4.08 کروڑ لوگوں کی میپنگ کی جا چکی ہے، جو جملہ ووٹروں کا 73.2 فیصد ہے۔

سی ای او کے مطابق سب سے زیادہ میپنگ ٹمکورو میں 92.05 فیصد کی گئی ہے، اس ک ےبعد کوپل 91.32 اور اُڈپی میں 90.12 ہے۔ بی بی ایم پی جنوبی حلقہ 34.22 فیصد اور بی بی ایم پی سنٹرل حلقہ میں 34.79 فیصد میپنگ سب سے کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈکی کی طرف سے ہمیں ہدایت ملتے ہی ہم ایس آئی آر کے عمل کو شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ اپریل سے کرناٹک میں ایس آئی آر شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس تناطر میں کار جاری ہے۔ کرناٹک نے ایس آئی آر کیلئے پس منظر کا کام شروع کیا، 73.2 فیصد ووٹر میپنگ کی جاچکی ہے۔

دریں اثنا ریاستی الیکشن کمیشن گریٹر بنگلورو اتھارٹی ( جی بی اے ) انتخابات کیلئے ووٹر لسٹ کو حتمی شکل دینے پر کام کررہا ہے ۔ کمیشن کے افسروں نے بتایا کہ ہم ایس آئی آر میں شامل نہیں ہیں۔ ہم 6/اپریل سے جی بی اے کے انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرست کو حتمی شکل دینے کی تاریخ میں توسیع پر کام کررہے ہیں۔  بو تھ  لیول آفیسرز (بی ایل اوز) اور دیگر عملہ اس کام میں مصروف ہیں۔

حکام نے وضاحت کی کہ درستگی برقرار رکھنے کیلئے وہ 2025 کی ووٹر لسٹ کے ووٹرز کا 2002 کی ووٹرلسٹ سے موازنہ کررہے ہیں۔ میپنگ ایک ٹیبل ٹاپ پراسیس ہے جس میں عملہ 2002 کے ڈیٹا کو تصدیق کی بنیاد کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ووٹروں کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے سالانہ خصوصی سمری نظرثانی ڈیٹا بھی استعمال کیا جائے گا۔ 


Share: