بنگلورو ، 5/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)محکمۂ اقلیتی بہبود، حکومتِ کرناٹک کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف مینارٹیز نے سال 2025-26 کے لیے یو پی ایس سی(پریلمس سپورٹ پروگرام) کے تحت چار ماہ کی رہائشی تربیت کے لیے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔
یہ تربیتی پروگرام بنگلورو کے حج بھون میں ایک معتبر ادارے کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو یو پی ایس سی کے ابتدائی امتحان کی تیاری میں مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
درخواست جمع کرنے کی شروعات: 4 مارچ 2026 کو ہوگئی ہے ۔درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: 9 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے ۔یہ سہولت ریاست کرناٹک کے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے مختص ہے، جن میں مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی برادریاں شامل ہیں۔ اہلیت کی شرائط میں امیدوار کرناٹک ریاست کا مستقل باشندہ ہو۔امیدوار اقلیتی برادری سے تعلق رکھتا ہو (مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ یا پارسی)۔امیدوار گزشتہ نوٹیفکیشن کے تحت یو پی ایس سی یا کے اے ایس کے ابتدائی امتحان میں کامیاب ہوچکا ہو۔عمر کی حد کم از کم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 35 سال ہو (آخری تاریخ تک)۔
امیدوار محکمۂ اقلیتی بہبود کے اقلیتی ڈائریکٹوریٹ کی سرکاری ویب سائٹ https://dom.karnataka.gov.inپر جاری کردہ ہدایات کے مطابق آن لائن درخواست جمع کریں۔مزید معلومات کے لیے متعلقہ ضلع دفتر، محکمۂ اقلیتی بہبود یا اقلیتی ہیلپ لائن نمبر 8277799990 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔یہ اعلان ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف مینارٹیز، بنگلورو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔