ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مشرقِ وسطیٰ بحران: 109 کنڑ ایگا باشندے یو اے ای و بحرین میں محصور، سدارامیا کی ہدایت پر 24 گھنٹے ایمرجنسی مراکز سرگرم

مشرقِ وسطیٰ بحران: 109 کنڑ ایگا باشندے یو اے ای و بحرین میں محصور، سدارامیا کی ہدایت پر 24 گھنٹے ایمرجنسی مراکز سرگرم

Tue, 03 Mar 2026 12:47:09    S O News
مشرقِ وسطیٰ بحران: 109 کنڑ ایگا  باشندے یو اے ای و بحرین میں محصور، سدارامیا کی ہدایت پر 24 گھنٹے ایمرجنسی مراکز سرگرم

بنگلورو  ، 3/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ریاستی حکومت مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بیرونِ ملک مقیم ہر کنڑ ایگاباشندے کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی کے باعث متحدہ عرب امارات (دبئی) میں تقریباً 100 اور بحرین میں 9 کنڑ باشندے پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت کی ٹیمیں ان افراد کی تفصیلات کی تصدیق اور ممکنہ امداد کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت وزارتِ خارجہ، وزارتِ شہری ہوا بازی، بھارتی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔چیف سکریٹری کی جانب سے حکومتِ ہند کو خط لکھ کر فوری مداخلت، تحفظ، امداد اور ممکنہ واپسی کے اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایئرلائنز کے ساتھ تال میل قائم کر کے ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ میں نرمی اور جلد از جلد واپسی کی پروازوں کی فراہمی کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

یو اے ای (دبئی) میں ضلع وار تفصیل (کل 100 افراد) بلّاری 32، بنگلور 25، چکبالاپورا 2، اُڈپی 3، ضلع نامعلوم 1، چکمگلورو 5، چترادرگہ 2، دکشن کنڑا 3، داونگیرے 9، کلبُرگی 2، شیموگہ 3، کوڈاگو 4، ٹمکورو 1، اُڈپی 2، وجئے پورہ 4، رائچور 3، چند اضلاع کی تفصیل غیر واضح 3۔بحرین میں ضلع وار تفصیل (کل 9 افراد)ہاسن 4، کوڈاگو 1، چترادرگہ 2، دیگر اضلاع 2 (تفصیل موصول نہیں)۔

وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خطے میں موجود کنڑ ایگا باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، مقامی حکام اور بھارتی سفارت خانوں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرز کے ذریعے اپنا اندراج کرائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کرناٹک حکومت ان کی محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔


Share: