Sat, 15 Jul 2017 20:34:08
جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ مسافروں پر ہوئے حملے کے بعدبی جے پی کے ساتھ سرکارچلارہی پی ڈی پی کے ممبراسمبلی ایاز احمدمیرکے ڈرائیورتوصیف گرفتارکیا گیا ہے۔توصیف کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:31:43
امریکہ کی ایک سینئر تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ برصغیر میں اپنا اثر دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے اوربھارت میں بڑھ رہے فرقہ وارانہ حملے دہشت گردتنظیم کی مہم کو فائدہ پہنچ سکتے ہیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:30:04
ناگالینڈ کے کوہیما ضلع کے وسویما گاؤں کے قریب بھاری اکثریت ہونے سے ناگالینڈ اور منی پور کے درمیان قومی شاہراہ نمبر-2کا ایک بڑا حصہ بہہ گیا۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ وسویما گاؤں سے تقریباََ200میٹر دور صبح لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے س سڑک کا 70میٹر حصہ بہہ جانے سے ٹریفک بلاک ہو گیا۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:27:25
دہلی کی جامع مسجدکے امام سید احمد بخاری نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھاہے۔بخاری نے اپنے خط میں شریف سے گزارش کی ہے کہ وہ وادی کے علیحدگی پسندوں سے بات کرکے کشمیر میں چل رہے تشدد کو ختم کرنے میں اپناکردارادا کریں۔واضح ہوکہ مولانااحمدبخاری ماضی میں بی جے پی کوووٹ دینے کی بھی اپیل کرچکے ہیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:25:17
ملک بھر میں جاری گؤرکشکوں کی غنڈہ گردی اب مہاراشٹر میں بھی پہونچ چکی ہے اور ناگپور کے بارسانگی گاؤں میں بیف لے جانے کے الزام میں اسماعیل نامی ایک شخص کو مارا پیٹا گیا جو ریاست کی فرقہ وارانہ صورت حال کو خراب کرنے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہے۔ اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارپیٹ کرنے والے تما
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:19:11
ایک طرف کشمیرسمیت ملک بھرمیں فرقہ وارانہ کشیدگی کوہوادیاجارہاہے دوسری طرف وادی کشمیرکے مسلمانوں نے ایک بار پھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال پیش کی ہے۔ پلوامہ میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسوم میں شامل ہو کرہزاروں مسلمانوں نے اتحاد اوربھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ مسلم اکثریتی ترچل گاؤں میں رہنے والے کشمیری پنڈت 50 سالہ تیز کشن ڈیڑھ سال سے بیمار تھے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:16:46
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جے ایس کیہرکی صدارت والی ڈویزن بنچ نے جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی طرف سے دائر پٹیشن نمبر. 578/2001 کی جلد سماعت سے انکار کر دیا۔ جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے جانب سے پیش ہوئے سینئروکیل پروفیسربھیم سنگھ نے چیف جسٹس کی بینچ کے سامنے اس معاملے کی فوری سماعت کے لئے درخواست کی۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:14:40
دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اس طریقہ سے بنایا ہے کہ صنعت کاروں کو تو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ مائکرو اور چھوٹی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:11:34
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے آج تین طلبا پانچ روزہ’’ گلوبل یوتھ فورم‘‘کے تحت اقوام متحدہ کی جنرل سمبلی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے لیے روانہ ہو گئے ۔ نیویارک اور بوسٹین میں جن کا قیام تقریباً دس دنوں تک رہے گا۔غور طلب ہے کہ دنیابھرکی 1950 یونیورسٹیوں کے تقریباً6000 طلبا نے اس مضمون نویسی کے مقابلہ میں حصہ لیا تھا ، مگر 170ممالک میں سے فقط 60طلبا کے مضامین کو منتخب کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy