Sat, 10 May 2025 18:52:12
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو عارضی طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 05 May 2025 17:23:04
آئی پی ایل 2025 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے راجستھان رائلس (آر آر) کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 206 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم 20 اوورز میں 205 رن ہی بنا سکی۔ اگرچہ راجستھان کے کپتان ریان پراگ نے 95 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
View more
Sun, 04 May 2025 11:50:36
آئی پی ایل 2025 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں، چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ آخری گیند تک پہنچا۔ چنئی کو جیت کے لیے آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے۔ یش دیال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مہندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کیا بلکہ آخری اوور میں رنوں کو محدود رکھتے ہوئے بنگلورو کو 2 رنز سے فتح دلائی۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 20:01:28
ہار کے ضلع سمستی پور سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے سب کو حیران کر دیا۔ راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ویبھو نے پیر کی شب گجرات ٹائٹنس کے خلاف صرف 35 گیندوں میں 101 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
View more
Tue, 29 Apr 2025 20:58:16
الجامعہ چمپئن ٹرافی میں وائمپائر شیرور نےبہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں الجامعہ کو شکست دی اور چمپئن شپ جیت لی۔
View more
Mon, 28 Apr 2025 19:54:10
بھٹکل میڈیا کپ، بین ضلع کرکٹ ٹورنامنٹ جو بھٹکل تعلقہ صحافی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، اتوار کے روز نوائط کالونی گراؤنڈ پر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں بھٹکل پینتھرس کی ٹیم چمپیئن بنی۔
View more
Wed, 23 Apr 2025 13:26:20
آئی پی ایل 2025 کے 42ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو زبردست کارکردگی کے ساتھ 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سوریا کمار یادو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ ہی جیسن بہرنڈورف نے گیندبازی میں دھاک بٹھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے سبب انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا۔
View more
Mon, 21 Apr 2025 13:09:58
رائل چیلنزرس بنگلورو نے پنجاب کنگس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 روز قبل ملی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 میں آر سی بی کی یہ پانچویں جیت ہے۔ اس مقابلے میں پنجاب کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 157 رن بنائے، جس کے جواب میں آر سی بی کی ٹیم نے 19ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔ آر سی بی کے لیے وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل نے نصف سنچری اسکور کی۔
View more
Sat, 19 Apr 2025 12:11:08
آئی پی ایل کی سالگرہ کے موقع پر رائل چیلنجرز بنگلورو کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب کنگز نے بارش کی وجہ سے 14 اوورز تک محدود میچ میں آر سی بی کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ آر سی بی کو اپنے ہی میدان میں ایک اور ناکامی کا سامنا ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy