Thu, 06 Jul 2017 20:07:00SO Admin
ہندوستان اور چین کے درمیان مسلسل تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے، جمعرات کو چین کے سرکاری اخبار نے لکھا ہے کہ چین کو سکم پالیسی پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔اخبار نے لکھا ہے کہ بیجنگ کو آزادانہ سکم کا مطالبہ کرنا چاہئے۔اسی درمیان اب سکم کے وزیر اعلی پون چاملنگ کا بھی بیان آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سکم کے لوگ چین اور بنگال کے درمیان سینڈوچ بننے کے لئے ہندوستان سے نہیں جڑے تھے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 20:01:51SO Admin
نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے اپوزیشن ایک مشترکہ امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے خاص بات چیت میں کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے اپوزیشن ایک مشترکہ امیدواراتارے گا۔اس کے لئے غیر این ڈی اے جماعتوں کی میٹنگ دہلی میں 11جولائی کو بلائی گئی ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 19:49:58SO Admin
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے تنخواہ تنازعہ کے سبب اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی ’ٹیم ‘ٹیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے والی تھی، لیکن یہ دورہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔تنخواہ تنازعہ کے سبب 200سے زیادہ آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 19:44:42SO Admin
موجودہ فاتح برطانیہ کے اینڈی مرے اور سپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے مردوں کے سنگلز زمرے کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 19:16:04SO Admin
فیفا کی تازہ رینکنگ میں انڈین نیشنل فٹ بال ٹیم 96ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔فروری 1996کے بعد سے یہ ہندوستان کی سب سے بہترین فیفا رینکنگ ہے۔وہیں ایشین رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم 12ویں نمبر پر ہے۔ہندوستان کی اب تک کی سب سے بہترین فیفا ریکنگ 94تھی، جو فروری 1996میں ہندوستانی ٹیم نے حاصل کیا تھا۔
View more
Wed, 05 Jul 2017 21:39:08SO Admin
سپریم کورٹ نے نتیش کمار پر بدعنوانی کا الزام لگانے والے درخواست کنندہ پر 1لاکھ کا جرمانہ برقرار رکھا۔کورٹ نے درخواست کنندہ کی ازسرنوجائزہ درخواست مسترد کرتے ہوئے 1ہفتے کے اندر جرمانہ دینے کا حکم دیا۔غور طلب ہے کہ متھلیش کمار سنگھ نے گزشتہ سال سلیپر گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ہدایات دینے کے لئے درخواست داخل کی تھی۔کورٹ نے درخواست مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس میں کوئی
View more
Wed, 05 Jul 2017 21:33:24SO Admin
دہلی میں آئے دن بھاری ٹریفک جام سے نجات حاصل کرنے کے لئے کجریوال حکومت نے کمر کس لی ہے۔وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی کے چیف سکریٹری سے دارالحکومت کے ہر علاقے میں سڑکوں پر لگنے والے ٹریفک جام کے لئے ذمہ دار وجوہات اور زیادہ ٹریفک جام لگنے والے علاقوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔
View more
Wed, 05 Jul 2017 21:31:17SO Admin
سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکشن کمیشن میں تقرری کو لے کر سخت تبصرہ کیا ہے۔کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تقرری کے لئے اگر کوئی قانون نہیں ہے تو عدالت اس میں مداخلت کر ے گی۔کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ابھی تک تمام تقرریاں منصفانہ اور درست طریقے سے ہوئی ہیں لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کے لئے کوئی فیصلہ عملی نہیں ہے۔
View more
Wed, 05 Jul 2017 21:26:30SO Admin
مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے مغربی بنگال کے موجودہ حالات کو لے کر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے فون پر بات کی ہے۔سمجھا یہ جا رہا ہے کہ گورنر نے مغربی بنگال میں ہو رہے تشدد پر وزیر داخلہ کو تفصیلی معلومات دی ہے۔خاص بات چیت میں مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy