Mon, 24 Mar 2025 14:50:51
چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں چنئی کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
View more
Mon, 24 Mar 2025 14:44:35
اس مرتبہ آئی پی ایل میں مشہور سابق ہندوستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کمنٹری کے پینل میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ کمنٹیٹرس کی یہ لسٹ جب جاری ہوئی تو ہر کوئی یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ عرفان پٹھان کا نام تو موجود ہی نہیں ہے۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 11:37:03
آئی پی ایل 2025 کا زبردست آغاز ہوا، جہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کولکاتا کے ہوم گراؤنڈ پر، شاہ رخ خان کی موجودگی میں کھیلے گئے اس میچ میں اگرچہ کے کے آر کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،
View more
Sat, 22 Mar 2025 13:33:04
حسن نواز (ناٹ آؤٹ 105) کی طوفانی سنچری اور کپتان آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 51) کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 11:42:22
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن کا آغاز ہفتے کو ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ اس میچ میں کے کے آر کی کوشش ہوگی کہ وہ آر سی بی کے خلاف فتح کے ساتھ اپنے سیزن کا آغاز کرے۔
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:51:24
وانواتو کے وزیر اعظم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی کے پاسپورٹ کی منظوری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ للت مودی مختلف ہندوستانی ایجنسیوں کی تفتیش کے دائرے میں ہیں، جن میں فاریکس قوانین کی خلاف ورزیوں اور ۲۰۰۹ء کے آئی پی ایل کے دوران ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ساتھ ۴۲۵؍ کروڑ روپے کے ٹی وی حقوق کے معاہدے جیسے الزامات شامل ہیں۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 09:56:08
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہندوستان نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی، ایک اور یادگار لمحہ کرکٹ تاریخ میں رقم کر دیا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:17:42
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر للت مودی نے وانوآتو کی شہریت اختیار کر لی ہے۔ ان کے قانونی مشیر محبوب عبدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مودی نے ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کرنے کے تمام رسمی مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy