Sun, 16 Jul 2017 21:21:53
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کشمیر مسئلے کو لے کر مرکزی حکومت پر انتہا پسند انہ رخ رکھنے کا الزام لگایا ہے۔کانگریسی لیڈرنے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس مسئلے پر اپنی رائے رکھی اور کہا کہ مرکز کے انتہا پسند رویہ کے چلتے کشمیر کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 21:16:02
ایران کی ایک عدالت نے ایک امریکی شہری کو ملکی معاملات میں مداخلت اور معلومات جمع کرنے کے جرم میں دس برس قید کی سزا سنا دی ہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 21:09:03
قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کی نگرانی کے واسطے اتوار کی صبح کیمروں اور دھاتوں کا انکشاف کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔نمائندے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے دھات کا انکشاف کرنے والے آلات مسجد اقصی کے متعدد دروازوں پر نصب کیے جا رہے ہیں جن میں باب اسباط اور باب مجلس شامل ہیں۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 21:03:40
آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہاہے کہ سن2015ء میں ملائیشین ایئرلائن کی پروازایم ایچ 17کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جا سکتا ہے۔ اتوار کے روز اپنے بیان میں جولی بشپ کہناتھاکہ اس واقعے سے متعلق تمام تر قانونی راستوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:55:34
ٹرمپ انتظامیہ دفاعی اور جارحانہ مقاصد کے لیے فوج کی سائبر کمانڈ کی تشکیل نو کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فورس اسلامک اسٹیٹ جیسے شدت پسند گروہوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے دشمنوں کے خلاف سائبر حملے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:45:57
سماجی رابطوں کی ایک ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے ان ماہرین پرمشتمل ایک ٹیم بنانے کو کہاہے جوانڈونیشیا کی زبان و ثقافت سے واقفیت رکھتے ہیں تاکہ وہ شدت پسندی سے متعلق موادکوبہت تیزی کے ساتھ ٹیلی گرام سے ہٹاسکے۔ٹیلی گرام کے شریک بانی کی طرف سے یہ اعلان انڈونیشیا کی طرف سے ایپلیکیشن تک رسائی محدود کرنے اور اسے مکمل طور بند کرنے کے انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:26:27
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں شدت پسند گروپ کے عسکریت پسندوں کے خلاف امریکی اور افغان سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری طرف شدت پسند گروپ کی کارروائیوں کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کو مدد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے انھیں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:21:51
جرمن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چانسلر کے عہدے کے امیدوار مارٹن شُلز نے کہا ہے کہ ریاست انفراسٹکچرکے لیے سرمایہ کاری کی ضامن ہونا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy