Tue, 05 Aug 2025 16:55:37
اڈپی میں آج کے ایس آر ٹی سی کا نظام ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ملازمین کی طرف سے شروع کی گئی ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوا جبکہ منگلورو میں حالات پوری طرح نارمل رہنے کی خبر ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 16:53:40
منڈگوڈ تعلقہ کے کریگن کوپّا پالی ٹیکنیکل کالج کے پاس بس اسٹاپ کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ نے راستہ روکو احتجاج کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے طلبہ کو پولیس اسٹیشن میں بلا کر ٹرانسپورٹ افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ حل کر دیا ۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 12:42:56
دھرمستھلا میں مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کے بعد دفنائی گئی لاشوں کی باقیات تلاش کرنے کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت میں اس وقت ہوئی جب کل ایس آئی ٹی کے ذریعے شکایت کنندہ گواہ کے بتائے ہوئے نئے مقام پر کھدائی کرنے پر انسانی ڈھانچے کے باقیات بازیافت ہوئے ۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 19:50:14
سماجی و معاشرتی ماحول کے بدلتے ہوئے حالات اور منظر نامے میں ریاست کرناٹکا کے اندر کم عمر بچیوں کے حاملہ ہونے اور گھروں سے لاپتہ ہونے والی خواتین غیر معمولی انداز میں بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے جو سرکاری اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ۔ اس رپورٹ کا جائزہ لینے پر اس کا اثر دوسرے اضلاع کی طرح ضلع اتر کنڑا میں دکھائی دے رہا ہے ۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 18:12:00
ساحلی کرناٹکا میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بھٹکل اور اُپندا کے بعد اب اُڈپی ضلع کے کاپو لائٹ ہاؤس کے قریب پیر کی صبح ایک اور ماہی گیری کشتی اُلٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 17:17:38
شراوتی مسلم کونسل کے زیر اہتمام شراوتی تعلیمی ایوارڈ کی ایک باوقار تقریب بروز اتوار، اتحاد پبلک اسکول کے فنکشن ہال میں صدرِ کونسل جناب خواجہ صاحب ابکار کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں تعلیم کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 35 سے زائد طلبہ و طالبات کو میڈل اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 12:12:29
نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی غلفت اور بے پروائی کی وجہ بی سی روڈ اور سورتکل بندرگاہ کو جوڑنے والے نیشنل ہائی وے 66 کی خستہ حالت اور خاص طور پر ننتھور اور سورتکل کے درمیان والے حصے میں پڑے ہوئے بڑے بڑے گڈھے اورف اکھڑی ہوئی سڑک کی پرتیں موٹر گاڑیوں کے لئے ایک وبال بن کر رہ گئے ہیں ۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 21:12:31
بھٹکل کے پڑوسی تعلقہ بیندور کے اُپندا ساحل پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب سمندر کی تیز و طوفانی لہروں کی زد میں آکر ایک ماہی گیری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار تمام نو ماہی گیر سمندر میں گرگئے۔ مگر خوش قسمتی سے کشتی میں سوار تمام 9 ماہی گیر لائف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ طور پر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy