ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : پیدائش اور اموات کا رجسٹریشن لازمی طور پر 21 دن کے اندر کیا جائے - ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

کاروار : پیدائش اور اموات کا رجسٹریشن لازمی طور پر 21 دن کے اندر کیا جائے - ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

Sat, 21 Feb 2026 12:01:30    S O News
کاروار : پیدائش اور اموات کا رجسٹریشن لازمی طور پر 21 دن کے اندر کیا جائے - ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

کاروار ، 21 / فروری (ایس او نیوز) ایڈیشنل ضلع ڈٹی کمشنر ساجد ملا نے رجسٹریشن افسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں ہونے والی پیدائش اور اموات کی تاریخ سے 21 دن کے اندر لازمی طور پر اس کے رجسٹریشن کو صد فی صد یقینی بنایا جائے ۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع سطح کی پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ضلع کے گرام پنچایت اور بلدی اداروں کے حدود میں ہونے والی ہر ایک  پیدائش اور موت کے رحسٹریشن کے تعلق سے ہر مہینے تحصیلدار کی صدارت میں تعلقہ سطح کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جائزہ میٹنگ منعقد ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش اور موت کے رجسٹریشن کے بارے میں عوام کے اندر بیداری لانے کی سمت میں اقدام کرتے ہوئے کچرا لے جانے والی گاڑی کے ذریعے ہر دن اس کے بارے میں تشہیر کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ بینرز اور پوسٹرس لگاتے ہوئے جانکاری دینی چاہیے ۔

تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہونے والی پیدائش اور موت کے تعلق سے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کرنے، ای - جنم ایپ کا استعمال کرنے، موت کی صورت میں اس کا سبب ظاہر کرتے ہوئے میڈیکل سرٹفکیٹ اور پوسٹ مارٹم ہونے کی صورت میں اس کی رپورٹ رجسٹریشن آفیسر کو بھیجنا چاہیے ۔

گھروں میں ہونے والی پیدائش کے بارے میں جانچ اور تصدیق کے بعد رجسٹریش کا کام ہونا چاہیے ۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد رجسٹریشن کام عدالتی حکم حاصل کرنے کے بعد کرنا چاہیے ۔ 2024 سے پہلے والی پیدائش اور موت کے ریکارڈ کو کنزرویشن آفیسر کے حوالے کرنا چاہیے ۔ جنم اور موت کی تاریخ کو پوری احتیاط کے ساتھ درج کرنا چاہیے ۔ اس طرح دیگر ضروری اقدامات کے تعلق سے ہدایت دی ۔

ڈسٹرکٹ اسٹیٹسکس آفیسر سوم شیکھر میستا نے بتایا کہ 2025 میں ضلع کے اندر 17,227 پیدائشیں اور 11,579 اموات کے تعلق سے رجسٹریشن ہوا ہے ۔ امسال جنوری کے مہینے میں 1,325 پیدائشیں اور 1,104 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں ڈیجیٹل دستخط  کے ساتھ سرٹفکیٹس جاری کی جا رہی ہیں ۔ 


Share: