ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور : عام مقام پر گانجہ نوشی کے الزام میں بینگلورو کے دو طالب علم گرفتار

مرڈیشور : عام مقام پر گانجہ نوشی کے الزام میں بینگلورو کے دو طالب علم گرفتار

Sun, 22 Feb 2026 10:44:23    S O News

بھٹکل، 22/ فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور ساحل پر کھلی جگہ پر گانجہ نوشی کرنے کے الزام میں پولیس نے بینگلورو کے دو طال علموں کو گرفتار کیا ہے ۔
    
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار شدہ طالبعلموں کے نام ستیش ولد سلواراج (21 سال) اور مونیش بابو ولد بھاسکر ریڈی (18 سال) ہے ۔ مرڈیشور کے ایک مندر کے قریب کھلی جگہ پر گانجہ نوشی کا شک ہونے پر مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ہنومنتا برادر نے اپنی ٹیم اور پنچوں کے ساتھ چھاپہ مارا اور ان دو طالب علموں کو حراست میں لیا ۔
    
اس کے بعد گانجہ نوشی کی تصدیق کے لئے تعلقہ ہیلتھ آفیسر کے ذریعے دونوں طالب علموں کی جانچ کی گئی جس کا نتیجہ پوزیٹیو نکلا ۔ اس کی بنیاد پر دونوں طالب علموں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی کی گئی ۔


Share: