ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور کے گیسٹ ہاؤس پر انسدادِ جسم فروشی چھاپہ؛ ایک گرفتار، دو خواتین بازیاب

مرڈیشور کے گیسٹ ہاؤس پر انسدادِ جسم فروشی چھاپہ؛ ایک گرفتار، دو خواتین بازیاب

Sat, 21 Feb 2026 00:10:40    S O News
مرڈیشور کے گیسٹ ہاؤس پر انسدادِ جسم فروشی چھاپہ؛ ایک گرفتار، دو خواتین بازیاب

بھٹکل 20/فروری (ایس او نیوز):بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں پولیس نے جمعہ کی علی الصبح ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر مبینہ جسم فروشی کے معاملے میں دو خواتین کو بازیاب کرلیا جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 20 فروری کی صبح تقریباً 12:45 بجے موصولہ مصدقہ اطلاع پر مرڈیشور سرکل پولس انسپکٹر جگدیش ہنچنال اور پی ایس آئی ہنمنت بیرادر کی قیادت میں مرڈیشور پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے شیٹر کیری روڈ پر واقع ایک گیسٹ ہاؤس پر کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران دو خواتین کو احاطے سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ موقع پر موجود تین مرد گاہکوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سریش ناگپا نائک (43) کے طور پر کی گئی ہے، جو روم بوائے بتایا جاتا ہے اور بھٹکل تعلقہ کے کائکنی گاؤں کے ہیراڈی علاقے کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر زیادہ رقم دلانے کا لالچ دے کر خواتین کو لاج میں ٹھہراتا اور جسم فروشی کرواتا تھا۔ پولس نے موقع سے دستیاب اشیاء ضبط کرلی ہیں اور ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا 2023 اور اممورل ٹریفک (پری وینشن) ایکٹ 1956 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بازیاب خواتین کو بعد ازاں بھٹکل کے سرکاری بازآبادکاری و مشاورتی مرکز (سانتونا کیندر) منتقل کیا گیا تاکہ انہیں ضروری نگہداشت اور رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

Click here for report in English 


Share: