Sun, 17 Nov 2024 19:13:21SO Admin
ریاستی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز کی طرف سے خطِ غربت سے نیچے یا بیلو پاورٹی لائن (بی پی ایل) راشن کارڈ بنوا کر سرکاری رعایتوں اور اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والے ہزاروں خاندانوں کے کارڈس کا معطل کرنے کے علاوہ اب سیکڑوں راشن کارڈوں کو بی پی ایل کے بجائے اے پی ایل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 19:09:28SO Admin
دیہی علاقے کونار میں عوامی رابطہ پروگرام کے درمیان عوام کا احوال سننے اور انہیں درپیش مسائل حل کرنے کے ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے عوام کو بھروسہ دلایا کہ اُن کے جو بھی مسائل ہیں، اُسے حل کرنے کے لئے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:50:10SO Admin
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہیے۔ اتوار کو جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر کوشش کی جائے گی۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:42:23SO Admin
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ناگپور کے مشہور ’رام جی شیام جی پوہے والے‘ میں نوجوانوں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران اہم مسائل پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں بے روزگاری، مہاراشٹر میں صنعتی منصوبوں کی منتقلی اور آئینی تحفظات جیسے مسائل زیرِ بحث آئے۔ گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹر کے نوجوان تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں اور ان کی آواز کو سننا بہت ضروری ہے۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:38:27SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے، جس کے باعث ریاست میں سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مہاراشٹر کی سیاست کا رخ اور بھی دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی نگاہیں اس وقت مہاراشٹر پر مرکوز ہیں، جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر سخت حملے کر رہی ہیں اور عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:30:21SO Admin
ہریانہ کے ایک اسکول میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں 12ویں جماعت کے طلبا نے اپنی شرارت کو خطرناک حد تک بڑھا دیا۔ ان طلبا کے گروہ نے یوٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور پھر اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا۔ ان لڑکوں نے اس بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، لیکن خوش قسمتی سے ٹیچر دھماکے سے بچ گئیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اس واقعہ کے بعد، ان شرارتی طلبا کو
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:16:16SO Admin
منی پور میں لاپتہ 6 افراد میں سے 3 کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد ریاست میں ایک بار پھر تشدد کی لہر دوڑ گئی۔ ہفتہ کے روز مشتعل مظاہرین نے تین وزراء اور چھ اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے۔ حالات بگڑتے دیکھتے ہوئے حکومت نے پانچ اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا اور مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، تاکہ مزید کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:13:20SO Admin
اتوار کے روز دہلی کی سیاست میں دو بڑے واقعات پیش آئے۔ پہلے واقعے میں، دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق وزیر سیاحت کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کا دامن تھام لیا اور اروند کیجریوال پر سنگین الزامات لگائے۔ دوسری جانب، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور دو بار کے رکن اسمبلی، انل جھا نے پارٹی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، جس سے دہلی کی سیاسی صورتحال مزی
View more
Sun, 17 Nov 2024 17:10:23SO Admin
منی پور میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور حالات مزید بگڑنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اتوار کے روز بگڑتی صورتحال کے باعث وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے ودربھ میں اپنی طے شدہ تقاریر منسوخ کر کے فوری طور پر دہلی کا رخ کیا۔ اس دوران، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال کو فوری ہدایت دیتے ہوئے امپھال بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ریاست میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور بڑھتی ہوئی تشدد کی وار
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy