Thu, 14 Nov 2024 10:30:47SO Admin
کانگریس نے آج گوا کی بی جے پی حکومت پر ’کیش فار جاب‘ اسکیم کے تحت بڑے پیمانے پر گھوٹالے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس معاملے پر ریاستی حکومت سے فوری طور پر وہائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان آلوک شرما اور گریش چوڈنکر نے بی جے پی حکومت پر سخت حملے کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گوا میں ہونے والا ی
View more
Thu, 14 Nov 2024 10:21:42SO Admin
کرناٹک میں ایک بار پھر 'آپریشن لوٹس' کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے کانگریس کے 50 اراکین اسمبلی کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کر کے ان کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کبھی بھی اپنی اصل سیاسی طاقت کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئی، بلکہ ہمیشہ ’آپریشن لوٹس‘ جیسے حربوں سے اقتدار حاصل کیا ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 19:20:19SO Admin
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ''بلڈوزر انصاف'' عمل کومسترد کرتا ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 18:58:48SO Admin
کرناٹک حکومت نے حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ ماضی میں مسلم ریزرویشن کے مطالبات مختلف اوقات میں کیے گئے ہیں، مگر اس وقت حکومت کے پاس اس کے بارے میں کوئی باضابطہ منصوبہ نہیں ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 18:53:13SO Admin
تمل نادو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:55:05SO Admin
بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:40:08SO Admin
شہر کے ساگر روڈ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے اپنے عملے کے لئے تعمیر کردہ رہائشی کامپلیکس کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:19:27SO Admin
بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:18:30SO Admin
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام تحفظِ شریعت اور تحفظِ اوقاف سے متعلق ضلعی سطح کا عظیم الشان جلسہ عام 14 نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام شہر کے رنگ روڈ پر واقع معروف مقام اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں بعد نماز عصر شروع ہوگا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy