ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا کے 1517 پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئی 'پِیک کیپ'

اتر کنڑا کے 1517 پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئی 'پِیک کیپ'

Sun, 22 Feb 2026 10:39:49    S O News
اتر کنڑا کے 1517 پولیس  اہلکاروں میں تقسیم کی گئی 'پِیک کیپ'

کاروار ، 22 / فروری (ایس او نیوز) محکمہ پولیس میں کانسٹیبل اور حوالدار کے عہدوں پر فائز اہلکاروں کے یونیفارم میں نیلے رنگ کی 'پیک کیپ' شامل کرنے کی کڑی کے طور پر اتر کنڑا کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں جملہ 1517 اہلکاروں میں نئے طرز کی ٹوپی تقسیم کی گئی ۔
    
اس تعلق سے ضلع پولیس ایس پی دیپن ایم این نے کہا کہ پیک کیپ محض یونیفارم میں تبدیلی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد پولیس عملے کو ڈسپلن کے ساتھ یکساں اور باوقار شکل میں پیش کرنا ہے ۔ نچلے درجے کے عہدوں پر فائز اہلکاروں کے اندر خود اعتمادی اور اہمیت کا احساس جگانے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔ یہ نئی تبدیلی عوام کے ساتھ رابطے کے موقع پر پولیس عملے کی تصویر کو بہتر بنانے کا کام کرے گی ۔ 
    
متعلقہ پولیس عملے نے اپنے یونیفارم میں اس تبدیلی کی ستائش کی ہے اور اسے ایک اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی جدید کاری کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے ۔ 

murdeshwar-police-peak-caps


Share: