ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں کروزر اور ماروتی ائیرٹیگا کے درمیان تصادم، ایک ہلاک، سات زخمی

ہلیال میں کروزر اور ماروتی ائیرٹیگا کے درمیان تصادم، ایک ہلاک، سات زخمی

Thu, 19 Feb 2026 20:35:06    S O News

ہلیال 19/فروری (ایس او نیوز): ضلع اتر کنڑا کی ہلیال-ڈانڈیلی شاہراہ پر جمعرات کو کروزر گاڑی اور ماروتی ائیرٹیگا کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

کروزر گاڑی سودتی سے ہلیال کی طرف جا رہی تھی، جبکہ ماروتی ائیرٹیگا ڈانڈیلی سے ہلیال کی سمت آ رہی تھی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہلیال تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی جگہ پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہلیال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Share: