ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں چھوٹی بچی پر آوارہ کتے کا حملہ - شدید زخمی بچی کو منگلورو اسپتال میں کیا گیا داخل

بنٹوال میں چھوٹی بچی پر آوارہ کتے کا حملہ - شدید زخمی بچی کو منگلورو اسپتال میں کیا گیا داخل

Sat, 21 Feb 2026 11:43:37    S O News

بنٹوال،  21 / فروری (ایس او نیوز) ایک چھوٹی سی بچی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب اس پر گلی کے آوارہ کتے نے حملہ کر دیا اور چہرہ سمیت جسم کے مختلف حصوں کو کاٹ ڈالا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کا نام رجیلا سارمّا بنت ریاض بتایا جاتا ہے جو بولنتھور کے رہائشی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب سارمّا صبح کے وقت تنہا آنگن واڑی مرکز کی طرف  جا رہی تھی  تو اچانک آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر دیا ۔ 
    
بچی کے پورے جسم اور چہرے پر بڑے گہرے زخم آئے ہیں اس لئے اسے علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور خاص طور پر ننھے بچوں کے تحفظ کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔


Share: