Thu, 28 Nov 2024 13:21:05SO Admin
شمال مشرقی ریلوے نے کہرے کے باعث 22 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ، کچھ ٹرینوں کے پھیروں میں کمی بھی کی گئی ہے تاکہ کہرے کے دوران ٹرینوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:49:18SO Admin
'وقف (ترمیمی) بل 2024' کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی مدت کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا، اور اب اس فیصلے سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:43:31SO Admin
سرسی اور کمٹہ کے ساتھ گھاٹ علاقے کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766Eتوسیعی کام کے پیش نظر 2 دسمبر 2024 سے 25 فروری 2025 تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:37:27SO Admin
وینور پولیس اسٹیشن کے حدود میں برکاجے ڈیم کے پاس تیرنے کے لئے ندی میں اترنے والے تین طالب علم پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:22:22SO Admin
پچیس سالہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سرشٹی تولی ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 25 نومبر کو ان کی لاش ان کے کرائے کے فلیٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ تولی نے اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ خراب رویہ سے تنگ آکر خودکشی کی ۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ستائس سالہ بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:13:54SO Admin
حالیہ دنوں میں تاریخی مساجد اور مزارات کے سروے کا معاملہ تیزی سے زیر بحث ہے۔ گیانواپی کیس کے بعد حال ہی میں سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کا تنازعہ سامنے آیا، جس کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 11:59:45SO Admin
میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین جو اپنی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے ادا نہیں کر رہے یا کام میں غفلت برت رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جول میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 11:55:50SO Admin
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے مواد پر مکمل پابندی لگائی جانی چاہیے جو ہندوستان کی ثقافتی اور سماجی اقدار کے خلاف ہو۔ وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستانی معاشرے کی اقدار کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اس اہم مسئلے پر تعاون کی امی
View more
Wed, 27 Nov 2024 23:24:37SO Admin
بھٹکل کورٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت بھٹکل کوگتی کے رہائشی حُسین شبیر بنٹوال (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy