ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے لئے وشوا ہندو پریشد لیڈر پر درج ہوا معاملہ

منگلورو : سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے لئے وشوا ہندو پریشد لیڈر پر درج ہوا معاملہ

Fri, 31 Oct 2025 23:25:42    S O News

منگلورو 31 / اکتوبر (ایس او نیوز) سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل پر معاملہ درج کیا ہے ۔

سٹی پولیس کمشنر سدھیر کمار ریڈی نے بتایا کہ شرن پمپ ویل نے اپنا شیئر کیا ہوا میسیج سوشیل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے ۔ اس معاملے کی تفتیش کے لئے پیر کے دن پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کے ساتھ شرن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ شرن پمپ ویل نے سماج میں دشمنی بڑھانے والا ایک اشتعال انگیز ویڈیو میسیج فیس بک پر شیئر کیا تھا.


Share: