Tue, 26 Nov 2024 17:01:21SO Admin
نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں یوم آئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے آئین کو بلند کرتے ہوئے کہا، ’’یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام کے حقوق، مساوات اور انصاف کا ضامن ہے۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ نریندر مودی نے اس کی روح کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر وہ سمجھتے تو آج ہندوستان میں نفرت او
View more
Tue, 26 Nov 2024 13:50:47SO Admin
دلچسپ، تفریح بخش اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد نستار ٹرافی 2024 فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ بالاخر پیر دیر رات کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور بھٹکل کی لائن ٹیم نے ضلع کی مضبوط سمجھی جانے والی منڈگوڈ ٹیم کو آخری لمحوں میں چار پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی کو اپنے نام کرلیا، جبکہ منڈگوڈ کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔فائنل مقابلہ اتنا سخت اور کانٹے کا رہا کہ ہزاروں شائقین کبڈی عش عش
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:39:45SO Admin
جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر کے طور پر مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی اور جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا سید عبداللہ کریکال ندوی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ دیگر عہدوں پر مولانا محمد شعیب جوکاکو ندوی کو نائب صدر، جناب سمیع اللہ اِٹّل کو سکریٹری، مولانا محمد مُسیب محتشم ندوی کو محاسب، اور جناب اقبال سعیدی کو خازن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ تمام تقرریاں اتفاق رائے و کثرت آراءکے تحت انجام پائ
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:18:37SO Admin
سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے ایک اہم فیصلے میں مغربی بنگال کی حکومت کو بڑا ریلیف دیا اور ریاستی سیاست کے حوالے سے بی جے پی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے صاف طور پر کہا کہ مغربی بنگال کے پولیس افسران ہر نوعیت کی جانچ کرنے کے اہل ہیں، اس لئے ہر کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات ضروری نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی افسران پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جو آر جی کر میڈیکل کا
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:10:34SO Admin
فرقہ وارانہ فسادات میں ہمیشہ کی طرح مسلمانوں پر ظلم کا سامنا ہوتا ہے، اور بعد میں قانونی کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جاتی ہے۔ سنبھل میں ہونے والے فساد میں ۴ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد، ۲ ہزار ۵۰۰ سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان میں سنبھل کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق اور سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا بھی نام شامل ہے۔ اس فساد کے معاملے میں اب تک ۲ درج
View more
Tue, 26 Nov 2024 11:45:53SO Admin
آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں 182 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس نیلامی میں 62 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خریداری ہوئی، اور اس دوران تمام پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے۔ رشبھ پنت اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، جنہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے علاوہ، ویبھو سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے،
View more
Tue, 26 Nov 2024 11:41:35SO Admin
معروف صنعت کار گوتم اڈانی کو حالیہ دنوں میں عالمی اور قومی سطح پر مسلسل دھچکوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی عدالت میں رشوت کے الزامات کے تحت جاری کارروائی کے بعد سے اڈانی کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے، اور ابھی وہ امریکہ اور کینیا کے مسائل سے نکل بھی نہیں پائے تھے کہ انہیں ملک میں ایک اور جھٹکا لگا۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں کے ’اسکل ڈیولپمنٹ‘ کے لیے دیے گئے 10
View more
Tue, 26 Nov 2024 11:34:27SO Admin
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے، لیکن سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر ہونے والے ہنگامے کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 27 نومبر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل، سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے 25 نومبر کو کانگریس کے پارلیمانی اسٹریٹجی گروپ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر
View more
Tue, 26 Nov 2024 11:30:32SO Admin
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی ہونے پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی خود اڈانی گروپ کی حمایت کر کے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کھرگے نے مزید کہا کہ اڈانی گروپ سے جڑی مالی بے ضابطگیاں ایک سنگین مسئلہ ہیں، اور اپوزیشن قومی مفاد
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy