Wed, 27 Nov 2024 13:11:31SO Admin
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے حوالے سے ابہام برقرار ہے۔ مہایوتی اتحاد، جس میں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پوار کی این سی پی شامل ہیں، نے 288 رکنی اسمبلی میں 230 سیٹوں پر فتح حاصل کی۔ دوسری طرف، ایم وی اے اتحاد، جس میں کانگریس، شرد پوار کی این سی پی اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا شامل ہیں، صرف 46 سیٹوں پر کامیاب ہوا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:53:24SO Admin
سرسی ہاویری ہائی وے پر داسنکوپا سرکل کے پاس کسان تنظیموں کی طرف سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:48:51SO Admin
ریاست میں بجلی کے 'پری پیڈ' میٹرس لگانے کا سلسلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کے تحت صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کی طرح اپنے بجلی کے میٹرس کو پیشگی طور پر ریچارج کرنا ہوگا، جس کے بعد ہر مہینے خرچ ہونے والی بجلی کی رقم اس میں سے منہا ہو جائے گی ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:41:16SO Admin
ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلا مرحلہ پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:31:02SO Admin
کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کاروار سی برڈ منصوبے سے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان کے سامنے سی برڈ منصوبے کے لئے اپنی زمین جائیداد کھونے والوں کے بقایا معاوضوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ رکھا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:21:55SO Admin
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کے عوام کے ووٹ کاٹنے کی ایک بڑی سازش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز کہا کہ ایس ڈی ایم دفاتر سے اے ای آر او اور بی ایل او کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ایک فہرست کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے حذف کر دیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:08:24SO Admin
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی حقیقی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے سنبھل جیسے واقعات ہندوستان میں رونما ہو رہے ہیں جس پر روک لگانا ضروری ہے۔ پلیسز آف ورشپ قانون 1991 ہوتے ہوئے بھی مسلم عبادت گاہوں کے سروے کرنے کا حکم نچلی عدالتیں جاری کر رہی ہیں، جو اس قانون کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:02:08SO Admin
الیکشن کمیشن نے آج چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام نشستوں پر 20 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جن ریاستوں میں یہ ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ شامل ہیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 11:36:10SO Admin
اتر پردیش کے سنبھل میں انتظامیہ اس وقت سوالات کی زد میں آ گئی جب مغل دور کی ایک تاریخی مسجد کے سروے کے دوران4 مسلمانوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ 25 نومبر کو مسجد انتظامی کمیٹی کے چیئرپرسن ظفر علی نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے، جن میں ہجوم پر گولیاں چلانے کا دعویٰ شامل تھا۔ یہ الزامات پولیس کے اس موقف کی تردید کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے صرف آنسو گیس، لاٹھی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy