ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    پارلیمنٹ میں پہلی تقریر: پرینکا گاندھی نے ’ارون والمیکی‘ کا ذکر کیوں کیا؟

    پارلیمنٹ میں پہلی تقریر: پرینکا گاندھی نے ’ارون والمیکی‘ کا ذکر کیوں کیا؟

    Sat, 14 Dec 2024 10:55:17  SO Admin
    ہندوستانی آئین کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج لوک سبھا میں آئین پر ایک اہم بحث کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے منتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اپنی پہلی تقریر میں اہم مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کی تقریر نے نہ صرف ایوان کی توجہ حاصل کی بلکہ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کا آغاز اناؤ عصمت دری متاثرہ کی داستان اور ارون والمیکی کے قت
    مسلم مخالف بیان: جسٹس شیکھر یادو کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے 55 اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

    مسلم مخالف بیان: جسٹس شیکھر یادو کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے 55 اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

    Sat, 14 Dec 2024 10:48:42  SO Admin
    الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو کے مسلم مخالف بیان پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے تحریک مواخذہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تقریباً 55 اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے جسٹس شیکھر یادو کے خلاف مواخذہ کی تحریک کے لیے نوٹس راجیہ سبھا میں پیش کیا ہے، جس میں ان کے متنازع بیان کو جواز بنایا گیا ہے۔
    کسان تحریک: سپریم کورٹ نے جگجیت سنگھ ڈلیوال کی خرابیٔ صحت پر تشویش ظاہر کی، حکومت کو فوری طبی امداد یقینی بنانے کا حکم

    کسان تحریک: سپریم کورٹ نے جگجیت سنگھ ڈلیوال کی خرابیٔ صحت پر تشویش ظاہر کی، حکومت کو فوری طبی امداد یقینی بنانے کا حکم

    Sat, 14 Dec 2024 10:43:59  SO Admin
    سپریم کورٹ نے جمعہ کو پنجاب کے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو گزشتہ 17 دنوں سے کھنوری بارڈر پر بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جسٹس سوریا کانت اور جسٹس اُجیل بھوئیاں پر مشتمل بنچ نے مرکز اور پنجاب حکومت کو فوری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے حکام کو کہا کہ وہ ڈلیوال سے ملاقات کریں، انہیں فوری طبی امداد فراہم کریں اور ان کی قیمتی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھوک ہڑتال خت
    دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

    دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

    Thu, 12 Dec 2024 12:20:17  SO Admin
    پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کے اثرات ہفتہ بھر تک جموں و کشمیر سے لے کر پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ ا
    ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

    ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

    Thu, 12 Dec 2024 12:17:08  SO Admin
    مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ نہ صرف شکست خوردہ پارٹیوں بلکہ ریاست کے ووٹروں کے لیے اسمبلی انتخابات کے نتائج حیرت انگیز ہیں۔
    مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

    مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

    Thu, 12 Dec 2024 12:11:09  SO Admin
    قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔
    کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

    کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

    Thu, 12 Dec 2024 12:06:20  SO Admin
    کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ہے۔ گزشتہ ماہ، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وائناڈ سے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
    جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

    جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

    Thu, 12 Dec 2024 12:00:31  SO Admin
    جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و اطفال کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت ’وزیر اعلیٰ مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ اسک
    شام میں تختہ پلٹ پر خامنہ ای کا ردعمل، اسرائیل اور امریکہ پر سازش کا الزام

    شام میں تختہ پلٹ پر خامنہ ای کا ردعمل، اسرائیل اور امریکہ پر سازش کا الزام

    Thu, 12 Dec 2024 11:49:57  SO Admin
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے پر پہلی بار اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ شام میں ہونے والے واقعات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ش