ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ویلفیئر ہاسپٹل کا قابل ستائش اقدام - عوامی سہولت کے لئے کیا گیا پینے کے پانی کا انتظام

بھٹکل : ویلفیئر ہاسپٹل کا قابل ستائش اقدام - عوامی سہولت کے لئے کیا گیا پینے کے پانی کا انتظام

Sat, 31 Jan 2026 11:01:29    S O News
بھٹکل : ویلفیئر ہاسپٹل کا قابل ستائش اقدام - عوامی سہولت کے لئے کیا گیا پینے کے پانی کا انتظام

بھٹکل،31/جنوری (ایس او نیوز) ویلفیئر ہاسپٹل انتظامیہ کی طرف سے عوام کی سہولت کے لئے پینے کے صاف پانی کا انتظام کرتے ہوئے اسپتال کے داخلی دروازے سے متصل پانی فراہمی کا ایک یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مولانا سید زبیر صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
    
اس موقع پر مولانا موصوف نے بتایا کہ عوام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسپتال کی طرف سے پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر موجود جالی پٹن پنچایت کے نائب صدر ایڈوکیٹ عمران لنکا اور ٹاون میونسپل کاونسل کے چیف آفیسر وینکٹیش ناوڈا نے ویلفیئر ہاسپٹل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اس اقدام کی ستائش کی ۔  
    
ڈاکٹر ظہیر کولا نے پانی کے اس انتظام کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں مشین میں دو روپے کا ایک سکہ ڈالنے پر دو لیٹر پانی حاصل کیا جا سکے گا جبکہ پانچ روپے کا سکہ ڈالنے پر 20 لیٹر پانی حاصل کرنے کی سہولت رہے گی۔
    
اس موقع پر ویلفیئر اسپتال انتظامیہ کے صدر ایس ایم شکیل، اسپتال کے منیجر سید ابولاعلیٰ برماور، بھٹکل ٹاون پی ایس ائی سمیت ہاسپٹل انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 


Share: