ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ’راجیہ سبھا چیئرمین حکومت کے ترجمان؟‘ کھرگے کے بیان پر انڈیا اتحاد کی حمایت، اہم رہنماؤں کے بیانات پر ایک نظر

    ’راجیہ سبھا چیئرمین حکومت کے ترجمان؟‘ کھرگے کے بیان پر انڈیا اتحاد کی حمایت، اہم رہنماؤں کے بیانات پر ایک نظر

    Thu, 12 Dec 2024 11:06:53  SO Admin
    راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر اپوزیشن نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پہلے ہی راجیہ سبھا سکریٹری کو سونپ دیا ہے۔ آج انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کی، جہاں ملکارجن کھڑگے نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’راجیہ سبھا چیئرمین (جگدیپ دھنکھڑ) حکومت کے ترجمان کی طرح کام کر رہے ہیں۔ وہ ایوان میں اراکین پارلیمنٹ کو نصیحت
    مہاراشٹر: پربھنی میں ’آئین‘ کی مبینہ توہین پر ہنگامہ، کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ

    مہاراشٹر: پربھنی میں ’آئین‘ کی مبینہ توہین پر ہنگامہ، کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ

    Thu, 12 Dec 2024 10:59:58  SO Admin
    مہاراشٹر کے پربھنی میں منگل (10 دسمبر) کو آئین کی بے حرمتی کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، پربھنی پولیس اسٹیشن کے قریب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کے ساتھ نصب شیشے کے سیلف میں رکھے آئین کی نقل کو کسی نے نقصان پہنچایا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس واقعے کو لوگوں نے ’آئین‘ کی توہین قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا، جو بدھ کے روز پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل
    مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر نتیش رانے کا مسلمانوں کو ’لاڈلی بہن یوجنا‘ سے الگ رکھنے کا مطالبہ

    مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر نتیش رانے کا مسلمانوں کو ’لاڈلی بہن یوجنا‘ سے الگ رکھنے کا مطالبہ

    Thu, 12 Dec 2024 10:51:59  SO Admin
    بی جے پی لیڈر نتیش رانے اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے ’لاڈلی بہن یوجنا‘ کے حوالے سے ایک اور بیان دیا ہے جو تنازعہ کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ ’’مسلمان خاندان وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو پسند نہیں کرتے، اس لیے اگر کسی مسلم خاندان میں دو سے زیادہ بچے ہوں تو انہیں اس اسکیم سے باہر رکھا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم صرف ان خواتین کے لیے ہون
    سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد  کی موت، پانچ دیگر زخمی

    سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد کی موت، پانچ دیگر زخمی

    Thu, 12 Dec 2024 03:15:26  SO Admin
    سداپور گھاٹ پرماون گُنڈی کے قریب ہوئے ایک کار حادثے میں بھٹکل کے ایک استاد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سداپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُس سے دو کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر اس وقت ہوا جب چھ اساتذہ آرٹ گریڈ کے امتحانات کے لیے داونگیرے جا رہے تھے۔
    کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر تنقید کی

    کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر تنقید کی

    Wed, 11 Dec 2024 19:09:50  SO Admin
    کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل آئینی اصولوں کے خلاف ہے اور وہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری کو عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس پیش کیا تھا۔ آج اس پر اپوزیشن کے ’انڈیا اتحاد‘ کی جماعتوں نے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں
    دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے استثنیٰ: پولیس اسٹیشن میں حاضری سے چھوٹ

    دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے استثنیٰ: پولیس اسٹیشن میں حاضری سے چھوٹ

    Wed, 11 Dec 2024 19:06:29  SO Admin
    دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب سسودیا کو ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، عدالت نے سسودیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرائل کے دوران حاضر رہیں۔ چھوٹ ملنے
    ’بی جے پی بدعنوانی کی کمائی سے حکومت بناتی ہے‘، بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برہم

    ’بی جے پی بدعنوانی کی کمائی سے حکومت بناتی ہے‘، بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برہم

    Wed, 11 Dec 2024 19:03:09  SO Admin
    اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی بجلی کی نجکاری کرے گی، اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائے گی، ملازمین کو چھانٹے گی، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھے گی اور ٹھیکہ داروں سے کمیشن لے گی۔ طنزیہ انداز میں اکھلیش نے کہا کہ بجلی کے بعد شاید پانی کی نجکاری کا بھی وقت آئے۔
    کانگریس کا لوک سبھا اسپیکر کو خط: نظم و ضبط اور شائستگی کی ضمانت دینے کا مطالبہ

    کانگریس کا لوک سبھا اسپیکر کو خط: نظم و ضبط اور شائستگی کی ضمانت دینے کا مطالبہ

    Wed, 11 Dec 2024 18:58:55  SO Admin
    کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی کانگریس موجودہ سرمائی اجلاس میں قانون سازی کے عمل میں شرکت کرے گی۔
    انڈیا اتحاد سپریم کورٹ سے کرے گا رجوع، انتخابات میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ ای وی ایم کی ’گڑبڑی‘ پر اعتراض

    انڈیا اتحاد سپریم کورٹ سے کرے گا رجوع، انتخابات میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ ای وی ایم کی ’گڑبڑی‘ پر اعتراض

    Wed, 11 Dec 2024 18:53:34  SO Admin
    انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں شفافیت اور اعتماد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔