ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماورر : سوشیل میڈیا پر نفرتی پیغام پوسٹ کرنے والے دو افراد گرفتار

برہماورر : سوشیل میڈیا پر نفرتی پیغام پوسٹ کرنے والے دو افراد گرفتار

Sat, 31 Jan 2026 10:51:54    S O News
hate speach-20jan26


برہماور ،31 / جنوری  (ایس او نیوز) برہمارور پولیس نے سوشیل میڈیا پر نفرتی پیغام پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت کوٹیشور کے رہائشی کے ایس ناگراج اور اورمبلّی کے سنتوش کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
برہماور کے ڈی وائی ایس پی پربھو کی رہنمائی میں سرکل انسپکٹر گوپی کرشنا، برہماور پی ایس آئی اشوک مولابگی اور سدرشن دوڈمنی نے ملزمین کے خلاف یہ کارروائی انجام دی ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ناگراج ایک تاجر ہے جبکہ دوسرا ملزم سنتوش کمار شیٹی ایک پرائیویٹ کو آپریٹیو بینک میں منیجر کے عہدے پر فائز ہے ۔


Share: