ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ٹورسٹ کشتی ڈوب گئی - دو ہلاک ، دو زخمی

اڈپی : ٹورسٹ کشتی ڈوب گئی - دو ہلاک ، دو زخمی

Mon, 26 Jan 2026 18:54:00    S O News
اڈپی : ٹورسٹ کشتی ڈوب گئی - دو ہلاک ، دو زخمی

اڈپی ،26 / جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہنگرکٹّے کے قریب ملپے - کوٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں سیاحوں کی کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے دو سیاحوں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو سیاح زخمی ہوگئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے چلائے جا رہی ٹورسٹ کشتی ملپے ڈیلٹا بیچ سے سیاحت کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت 14 سیاح کشتی پر سوار تھے جبکہ کشتی کی گنجائش کے تعلق سے ابھی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہے ۔ 
    
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کشتی کی غرقابی کا معاملہ دریا کے دہانے کے پاس دوپہر 12 بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں کشتی تمام مسافر پانی میں گر گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام مسافروں کو لائف جیکیٹس فراہم کیے گئے تھے مگر حادثے کے وقت جیکیٹس سب نے پہنے تھے یا نہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ 
    
کشتی کی غرقابی کا واقعہ پیش آتے ہی مقامی ماہی گیر اور قریب میں موجود ماہی گیری کی کشتیاں چلانے والے مدد کے لئے پہنچ گئے اور تمام 14 مسافروں کو کنارے لایا گیا ۔ ان میں سے چار کی حالت نازک تھی اس لئے انہیں علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں شنکرپّا (22 سال) اور سندھو (23 سال) نامی دو سیاحوں کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ جبکہ دھرم راج (26 سال) کی حالت مستحکم ہے اور دیشا (26 سال) کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے ۔
    
حادثے کے اطلاع ملنے پر ملپے پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ 


Share: