ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں خودکشی کا سبب بننے والی ویڈیو کلپ وائرل کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

انکولہ میں خودکشی کا سبب بننے والی ویڈیو کلپ وائرل کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

Sun, 25 Jan 2026 12:47:56    S O News
انکولہ میں خودکشی کا سبب بننے والی ویڈیو کلپ وائرل کرنے کے الزام میں  تین افراد گرفتار

انکولہ،  25 / جنوری (ایس او نیوز) استعمال کی مدت گزری ہوئی دوا غلطی سے مریض کو دینے کے بعد فارمیسی انچارج راجیو اور مریض کے رشتے دار کے بیچ ہوئی تکرار کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے سے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے راجیو پیکلے نے دو دن پہلے جو خود کشی کی تھی اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو کلپ ریکارڈ اور وائرل کرنے اور راجیو کی خودکشی کا سبب بننے کے الزام میں پولیس نے وائلواڈا گرام کے رہائشی سبھاش، ہرشچندرا اور انیل کو گرفتار کیا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ تقریباً پندرہ دن قبل کاروار میں واقع پیکلے نرسنگ ہوم میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جب فارمیسی انچارج راجیو پیکلے نے مریض کو جو دوا دی تھی اس کی مدت استعمال کی تاریخ گزر چکی تھی ۔ اس بات پر ملزمین نے راجیو سے بحث و تکرار کی تھی اور اس کی ریکارڈنگ سوشیل میڈیا پر وائرل کر دی تھی ۔ راجیو نے عوامی طور پر اس بھول چوک کے لئے معافی بھی مانگی تھی ۔ اس کے باوجود ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر مسلسل گردش کرتی رہی جس کی وجہ سے راجیو نے ہتک اور ذہنی اذیت محسوس کرتے ہوئے دو دن قبل اپنے ہی گھر کے آنگن میں اپنی ڈبل بیرل بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔
    
راجیو کے بھائی کی طرف سے درج شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ اس تعلق سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


Share: