ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

مرڈیشور میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Thu, 05 Mar 2026 12:19:57    S O News

بھٹکل، 5 / مارچ (ایس او نیوز) مرڈیشور میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور ساحلی علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت بھٹکل تعلقہ کے سونور کے رہنے والے عنایت اللہ رسول صاب کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سرکل انسپکٹر جگدیش ہنچنال کی قیادت میں پی ایس آئی ہنومنتا برادر،  لوک ناتھ راتھوڑ اور ان کی ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 32 گرام نشہ آور مادہ اور منشیات فروشی کے کام میں استعمال کی جا رہی ایک پرانی موٹر بائک بھی ضبط کر لی ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ مرڈیشور کے ایک کالج کے پاس چل رہی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں عوام  کی طرف سے پولیس کو خفیہ طورپر خبر دی گئی تھی ۔ اسی کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی گئی تھی ۔ 
    
سی پی آئی ہنچنال نے بتایا کہ کالج کے اطراف اس ملزم کو مشکوک انداز میں گھومتے پھرتے دیکھ کر طلبہ اور ان کے والدین کو تشویش ہوئی اور ان کی طرف سے ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی ۔ ہم نے اس ملزم کی گرفتاری کے ذریعے یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ ہم ہر جگہ پوری طرح نگرانی کر رہے ہیں اور منشیات فروشوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں ۔ 


Share: