بھٹکل، 5 / مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل ٹی ایم سی کو سی ایم سی کا درجہ دینے کے ضمن میں پیش رفت کے طور پر اس کے اندر آنے والے علاقوں کی حد بندی کی تفصیل سرکاری طور پر جاری کر دی گئی ہے جس پر عوام کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض درج کرنے کی آخری تاریخ 13 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔
سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری 2011 کی بنیاد پر سی ایم سی کے حدود کی مندرجہ ذیل تفصیل کے ساتھ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے :
1۔ وینکٹاپور - کارگیدّے ، 2۔ ہورلی سال ، 3۔ ہندو کالونی ، 4۔ نوائط کالونی ،5۔ سلمان آباد ،6۔ ناگپّا نائیک روڈ ،7۔ رگھو ناتھ روڈ ،8۔ وی وی روڈ ،9۔ چوتھنی ،10۔ غوثیہ اسٹریٹ ، 11۔ جامع اسٹریٹ ،12۔ صدیق اسٹریٹ، ڈونگر پلی،13۔ کار اسٹریٹ،14۔ وی ٹی روڈ،15۔ قدوائی روڈ،16۔ مخدوم کالونی - 1، 17۔ مخدوم کالونی - 2، 18۔ بندر روڈ، 19۔ تلگیری، 20۔ جالی کوڈی،21۔ شیڈکولی، 22۔ آزاد نگر، 23۔ موسیٰ نگر،24۔ تگّر گوڈ، 25۔ مدینہ کالونی،26۔ جامعہ آباد - جنتا کالونی،27 ۔ ہونّے گدّے ، 28۔ ہیرتار - ہریکیری، 29۔ تینگن گنڈی،30۔ ہیبلے - گاندھی نگر،31۔ نیرلے سر
ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشر نے بتایا ہے کہ اس نوٹی فکیشن سے کسی کے متاثر ہونے کے صورت میں عوام کو اپنے اعتراضات، مشورے یا معلومات تحریری طور پر 13 مارچ تک متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ضلع ڈپٹی کمشنر کے پاس داخل کرنا ہوگا ۔ 14 مارچ کے بعد ملنے والے اعتراضات یا مشورے پر غور نہیں کیا جائے گا ۔