Sat, 09 Jan 2021 18:21:07
ایران کے سابق اصلاح پسند صدر مرحوم علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحب زادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے شام میں ایران کی مداخلت پر اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں پانچ لاکھ افراد کی اموات کا ذمہ دار ایران ہے۔ ایران کی شام میں مداخلت کی وجہ سے 5 لاکھ افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 18:16:51
سعودی عرب نے پر فضا مقام العلا میں پانچ جنوری کو ہونے والی 'خلیج تعاون کونسل سمٹ' کےموقعہ پر سعودی عرب نے قطر کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطری باشندوں کی مملکت میں داخلے کے لیے بہت سی شرائط کو ختم کردیا گیا ہے تاہم کرونا وبا کے پیش نظر ضروری تدابیر کے تحت قطری شہریوں کو چند شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 18:07:24
جمعہ کے روز امریکی وزارت خزانہ نے عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورسز "الحشد" کے سربراہ فالح الفیاض کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ الفیاض پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کاری جیسے سنگین الزامات عاید کئے گئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 18:04:51
شام کی سرزمین پر قائم ایرانی عسکری مراکز پر اسرائیل کی طرف سے تواتر کے ساتھ ہونے والے حملوں کے بعد تازہ اطلاعات آئی ہیں کہ مزید جانی اور مالی نقصان سے بچنے اور اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب نے دیر الزور میں قائم اپنا ہیڈ کوارٹر خالی کر دیا ہے۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 17:58:49
کل جمعہ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نیوم شہر میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 17:54:33
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے حماہ صوبے کے مشرقی دیہی علاقے میں شامی سرکاری فوج اور اس کے ہمنوا مسلح عناصر کو ایک بڑے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 17:51:45
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ نو منتخب صدر منتخب جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 17:46:18
لیبیا میں وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انہیں وفاق حکومت کے زیر انتظام اُن مسلح ملیشیاؤں کے مرکب سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کا لیبیا کے مغربی حصے پر کنٹرول ہے۔
View more
Sat, 09 Jan 2021 17:41:20
فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک معطل رہیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy